کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں  جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں  کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر کے عوام سے پوچھیں ۔ آئیے آج عہد کریں کہ آزادی کی نعمت کی 365 دن قدر کریں گے اور اس آزادی کا جشن منائیں گے۔ کوئی میلی آنکھ سے وطن عزیز کی طرف دیکھے تو سیسہ پلائی دیوار بن کر دفاع کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ۔ فخر ہے ایک ایک شہری پر، جس نے اختلافات بھلا کر اور پرچم تلے  متحد ہوکر مودی کو کرارا جواب دیا ۔ اس معرکہ کے شہدا اور غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بہادر پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں،  سیاسی قیادت اور حکومت کی جانب سے اتحاد اور ایمان کا مظاہرہ کیا  گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا جب قوم کسی معاملے پر مل کر کھڑی ہوتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی قوم کو نہیں روک سکتی ۔ مودی کو اپنی معیشت اور فوج پر گھمنڈ تھا ، اس کا غرور تھا کہ  اسرائیل اس کا دوست اور اس کے ساتھ ہے جب کہ ہمارے ساتھ ایمان، اتحاد اور یقین تھا۔ ہم نے مودی کو جواب دیا کہ پاکستان پر تمہاری نہیں چل سکتی، جو کچھ تم نے گجرات میں کیا یا جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہ اسرائیل کا ایجنٹ مودی پاکستان میں نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اہم ہے، ہم سب کو پاکستانی ہونے کا کردار ادا کرنا ہے ۔ ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم دنیا کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پیار کرو گے تو پیار کریں گے، اگر لڑو گے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اگست کا مہینہ ہمارے لیے بہت  اہم ہے ۔ پوری قوم جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی بھی خوشی منا رہی ہے۔

سیاسی گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والوں کو کہوں گا  کہ ڈانس وغیرہ کریں لیکن کام بھی کریں ۔ ہم کام کررہے تھے اور کررہے ہیں ۔ مجھے ایسی باتوں سے دکھ ہوتا ہے ۔ یہاں پر بھی آکر لوگ سیاست کرتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم گٹکا سائڈ میں کرکے قلم تھما رہے ہیں ۔ آپ سیاست کرتے رہے ہم کام کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آزادی کی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 
  • حکومت کے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  • جماعت اسلامی محراب پور کے تحت مشتاق خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
  • لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی
  • مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا