UrduPoint:
2025-10-04@16:56:57 GMT

ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانے میں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ قومی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 7.

9 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ تقریب میں آن لائن پاسپورٹ اور نائیکاپ ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کا اعلان کیا گیا، جبکہ کمیونٹی اسکولز کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا بھی ذکر ہوا۔

(جاری ہے)

مزید پاکستانی نجی اسکولز کو یو اے ای میں برانچز کھولنے کی دعوت دی گئی۔ سفیر نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں 60 ہزار افراد کی شرکت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی یومِ آزادی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پورٹریٹ بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیے جس سے محفل میں حب الوطنی کا رنگ اور گہرا ہوگیا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاکستان

پڑھیں:

متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔

شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین، اہلیانِ علاقہ اور خیمہ بستی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بچیوں نے سفید خیموں کی بستی کو رنگ برنگی سجاوٹ سے دلہن کی طرح آراستہ کر دیا، جبکہ الخدمت ٹیم اور رضاکاروں نے تمام رسومات نہایت سادگی اور محبت کے ساتھ ادا کیں۔ اس موقع پر دلہن کے والد نے جذباتی انداز میں کہاکہ سیلاب نے ہمارے گھروں کواجاڑ دیا ، ایسے میں الخدمت امید کا چراغ بنی۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ شرکا نے کہا کہ مشکل حالات میں اس طرح کی خوشیوں کا انعقاد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔ شرکا نے الخدمت فاﺅنڈیشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ گلیکسی S26 الٹر کا پرائیویسی فیچر لیک، ٹیک کمیونٹی میں ہلچل مچ گئی
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • نظام عدلیہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ، مفاہمتی یاداشات پر دستخط