2025-05-04@17:40:12 GMT
تلاش کی گنتی: 58714
«شام اور لبنان»:
(نئی خبر)
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھی ایک نیا تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت نے پاکستانی میڈیا کے مشہور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندیاں لگائی ہیں، جس کا اثر صرف فنکاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی سوچ اور ردعمل میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ اس کشیدگی کے دوران، پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ایسی اسٹوری شیئر کی جس میں وہ عزت نفس کی اہمیت پر زور دے رہی تھیں۔ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ’پروپیگنڈا ایک ایسا ٹول ہے جو جنگوں میں استعمال ہوتا ہے‘ اور یہ کہ ’ہمیں اپنی عزت نفس کا احساس کرنا چاہیے، کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے...
بھارت میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے جموں کے رہائشی جوان فوجی افسر کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے اور مبینہ طور پر شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس فورس کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون منال خان سے شادی چھپانے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر منیر احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ اجازت حاصل کی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔ انہوں نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ مجھے ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس کے ذریعے اپنی برطرفی کا...
پاکستان کے مشہور اداکار نیر اعجاز نے حال ہی میں ایک نجی ٹیلی ویژن مارننگ شو میں اپنی نجی زندگی، پروفیشنل کیریئر، اور پاک بھارت کشیدگی پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کے اس انٹرویو نے مداحوں میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا، خصوصاً ان کے پاک بھارت جنگ پر دیے گئے بیان نے تو پورے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ نیر اعجاز نے جنگ کے حوالے سے اپنے موقف میں جو حقیقت بیان کی، وہ نہ صرف حقیقت پسندانہ تھی بلکہ اس نے ایک امن کی آرزو بھی بیدار کی۔ نیر اعجاز نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کسی بھی قوم یا ملک کے لیے تباہ کن ہوتی ہے، لیکن ان کے مطابق بھارت کے پاس پاکستان...
سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبرامنین کو ہٹانے کی ایک وجہ ان کا آئی ایم ایف ڈیٹا پر اعتراض اور دوسری اپنی ذاتی...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ہمیشہ اپنے منفرد انداز اور باقاعدہ سوشل میڈیا موجودگی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کا ایک نیا طرزِ بیان سوشل میڈیا صارفین کو حیران کررہا ہے۔ نہ کوئی فلسفہ، نہ کوئی شاعری، اور نہ ہی کوئی ذاتی خیال... صرف ایک عدد اور ایک ڈیش۔ 22 اپریل سے امیتابھ بچن کی ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ ہونے والی ٹوئٹس میں صرف اتنا لکھا جارہا ہے: T 5356 - ، T 5357 -، اور یہ سلسلہ روز جاری ہے۔ جہاں پہلے وہ اپنی ہر ٹوئٹ میں کسی نہ کسی تجربے، واقعے یا جذباتی لمحے کو سمیٹتے تھے، اب ان کی تحریریں محض نمبروں تک محدود ہو گئی ہیں۔ یہ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مُفصّل ڈاکومینٹری جاری کردی گئی جس میں ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے کس طرح جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔ بھارتی عوام، سیاست دانوں، تمام مکتبہ فکر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوال بھی ڈاکومینٹری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈاکومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی نا قابل تردید شواہد کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے۔ پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے تحت لندن کے علاقے الڈوِچ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرنا تھا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "جنرل عاصم منیر زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "کشمیر پاکستان کا ہے" اور "بھارتی دہشتگردی مردہ باد" جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوتوا نظریے کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی، جن میں "مودی دہشتگرد ہے" اور "ہندوتوا نظریہ نامنظور" شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بے نقاب ہوگیا۔ ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا گیا۔ بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی ، کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا۔ ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کرتے سنا گیا جس سے مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اپنے...
یورپ سے حج کی نیت سے نکلنے والے چار مسلمانوں نے اپنی عقیدت اور استقلال کی نادر مثال قائم کر دی ہے، چاروں اشخاص کئی ہفتوں کے طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد سعودی عرب کی الحدیثہ سرحدی گزرگاہ پر گھوڑوں پر سوار ہو کر پہنچے۔ اس قافلے میں تین ہسپانوی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل تھے، جن کا سعودی حکام اور رضاکاروں نے شمالی القرائط ریجن میں گرمجوشی سے استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد آلود اور تھکے ماندے سواروں کا استقبال تالیوں، خوشبوؤں اور محبت سے کیا گیا۔ الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر ممدوح المطیری نے ان حاجیوں کا ذاتی طور پر خیر مقدم...
کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3240 ڈالر فی اونس ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کوبغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل کرلیے ہیں، اس حوالے سے ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم پر قانونی اور ٹیکس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے حقوق کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی)...
—فائل فوٹو ملتان میں شام کے اوقات میں بارش و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ 5 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آج شہر اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور مسقط میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔ مزید :
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہو جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ایشو کو اتنے جونیئر لیول پہ لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ عطا تارڑ کے لیول کی بات نہیں، اگر یہ معاملہ اتنا سنجیدہ ہے تو پھر سب اعلیٰ سطح پر کرنا ہوگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ Post Views: 1
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت پُرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لیے۔ کے ایم ایس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کے چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ حریت کانفرنس کا کہنا...
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے لیے نفرت یکطرفہ ہے۔ پاکستان کے سینئر اداکار اور ہمہ جہت فنکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی ریلیز اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز رویے پر بھی کھل کر بات کی۔ فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، مگر بطور فنکار اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے ناصرف کاروبار کو فروغ ملا بلکہ عوام میں سینما جانے کی عادت بھی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی 5 فتوحات کے بعد مسلسل تیسری شکست ہے، اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے شکست سے دوچار کیا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، جیت میں نمایاں کردار حسن نواز کا رہا، جنہوں...
پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد اور انتشار بڑھنے لگا ہے،ذرائع کے مطابق۔نینی تال میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا، توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار مچائی، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس ظلم کے خلاف بھارتی شہری شاہیلہ نگی نے آواز بلند کی اور ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق، شاہیلہ نے مسلمانوں کی دکانوں کو بچانے کی کوشش کی اور نفرت کی سیاست کے خلاف کھل کر بولیں۔ شاہیلہ نگی کو انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے دھمکیاں بھی دی...
پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند...
حیدر آباد شہر میں گزشتہ روز آنے والے گرد و غبار کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اب تک بحال نہ ہو سکی۔ حیسکو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے 152 فیڈرز میں سے 132 پر بجلی بحال ہو گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ 20 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔ حیدرآباد میں کئی علاقوں میں گرد و غبار کےطوفان اور بارش کی وجہ سے کل شام 6 بجے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) پاکستان کی طرف سے زمین سے زمین پر مار کرنے وا لے جدید ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت کے اندر پریشانی اور تشویش کی نئی لہر دوڑگئی ہے ، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور انجینئرز نے ایک ایسے وقت میں تجربہ کیا ہے جب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے اور سرجیل سٹرائیک کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، پاکستان کے عوام اس تجربے سے مطمئن ہوئے ہیں اور ان میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے ۔ صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں...
پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ عوام نے پاک فوج کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوانوں نے قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر سراہا اور ایک ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔ عوام اور مسلح افواج تسبیح کے دانوں کی مانند ہیں — قدرتی آفات ہوں یا دشمن کی جارحیت، قوم ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی محاذ پر قوم...
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والی دوسری جنگِ عظیم کی تقریبات کے دوران تین دن کی عارضی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک ڈرامائی کوشش ہے، جبکہ یوکرین مکمل اور حقیقی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی یوکرین کی "پائیدار امن" کے لیے سنجیدگی کو جانچنے کی کوشش ہے، لیکن کریملن نے مارچ میں کیف اور واشنگٹن کی جانب سے پیش کی گئی 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔ زیلنسکی نے جمعے کو چند صحافیوں سے گفتگو میں...
پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پلوامہ فالس فلیگ حملے کے بعد ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا مودی سرکار کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، ذرائع کے مطابق۔ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما نے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ پروگرام میں بی جے پی کی حامی اینکر بار بار مودی کا دفاع کرتی رہی لیکن ناکام رہی، ذرائع کا کہنا ہے۔ جیسے ہی ویڈیو کلپ چلا، اینکرپرسن سکتے میں آ گئی اور اسٹوڈیو میں لمحوں کو سناٹا چھا گیا، ویڈیو میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے ایک دن پہلے ہی 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔ قانون کے تحت صدارتی آرڈیننس صرف اسی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے جب سینیٹ اور قومی اسمبلی ان سیشن نہ ہوں۔ ایک آرڈیننس وفاقی وزرا ء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اورا لائونسز میں اضافے سے متعلق ہے۔ اس آرڈی ننس کے تحت فیڈرل منسٹرز اینڈ منسٹرز آف اسٹیٹ ( سیلریز ۔الائونسز اینڈ پرویلجز) ایکٹ 1975میں ترمیم کی گئی ہے۔ یہ آرڈیننس فیڈرل منسٹرز ایند منسٹرز آف اسٹیٹ (سیلریز۔الائونسز اینڈ پرویلجز) ترمیمی آرڈی ننس2025 کہلائے گا۔...
دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ناکامیوں سے بچا...

بھارت ثبوت دینے میں ناکم وزیراعظم : تحقیقات میں تعاون پر تیار سوئٹرزلینڈ: ترکیتہ ‘ یونان نھی انویسٹی گیشن کے حامی مسئلہسفارتی طریقے سے حل کریں ‘ روس
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ ترکیے اگر پہلگام واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیز یرولو نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت...
یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 اب بینک سے آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟ اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ...
اسلام آباد‘پشاور (خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی‘ بیورورپورٹ) مختلف کارروائیوں میں پانچ خوارج ہلاک ‘2گرفتار اوردہشتگردوں کے حملوں میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ‘دوزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پی کے میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو...

پاکستان کا 450کلومیٹر تک زمین سے زمینی ہدف کو نشانہ بنانیوالے ’’ابدالی‘‘ میزائل نظام کا میاب تجربہ: ایٹمی ہتھیارلے جاسکتاہے : راناثنا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری سمیت ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی جانچ کرنا تھا۔ تجربے میں میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور مینیوربلٹی فیچرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر...
آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی، بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یو ٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے ،یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے ،پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔...

ملکی ‘ غیر ملکی صحٓفیوں کا دورہ کنٹرول لائن ‘ وزیراطلاعات ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر تمام سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...

’’سرحد پار سے آئے ‘‘بھارت کا جبری زیرحراست پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنیکا مذموم منصوبہ بے نقاب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر کی فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔ تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ داخلی سکون جو آپ نے پایا ہے وہ آپ کے چمکدار تاج کا سب سے قیمتی ٹکڑا ہے جو آپ پہنتے ہیں۔ اسے اپنی ترجیح کے طور پر رکھنے پر قائم رہیں کیونکہ یہ آپ کو اپنی تمام توانائی کو اس میں ڈالنے کی اجازت دے گا جو آپ کرتے ہیں. آپ خود، آپ کے رشتے، آپ کا کام، مقصد اور یہاں تک کہ آپ کی جگہ۔ جب آپ کائنات کو اپنے لیے تراشنا دے سکتے ہیں تو کیوں زبردستی راستہ تلاش کریں؟ کیوں کسی ایسی چیز کو بنانے کی کوشش کریں جسے پالا جاسکتا ہے؟ آپ یہاں بے ترتیب روبوٹک دنیا میں فٹ ہونے کےلیے نہیں ہیں۔ آپ یہاں...
چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
—فائل فوٹو کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔کراچی میں کل کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنی...
یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے مقامی صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت ہراساں کیے جانے، نگرانی اور الزامات کا سامنا ہے، جب کہ غیر ملکی نامہ نگاروں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1989ء سے اب تک کم از کم 20 صحافی اپنے پیشہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیے گئے۔ قتل کئے جانیوالے صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، محمد شعبان وکیل، خاتون...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارت بجلی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو سولرائزیشن پراجیکٹ کو جلد اور موثر طور پر حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کو...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے پاکستان‘ بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیدیا۔مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔شہیر...
لاہور (نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈیا کا باپ بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انشاء اللہ اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول خدا حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ خواتین میں ہماری رول ماڈل ازواج مطہرات ہیں، بی بی خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا،...
شہود علوی ایک ورسٹائل اداکار اور ایک لڑکی کے والد ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیار بانٹنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وہ ایک پُرعزم انسنا ہیں، انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کام کیا جہاں وہ آج ہیں۔ شہود علوی نے ہمیشہ شیئر کیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سے کتنا پیار کرتا ہے۔ اس نے معاشرتی اصولوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس کی بیٹیاں تعلیم یافتہ اور خود مختار ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی اریبہ جو کہ ایک اداکارہ بھی ہیں کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور اب ان کی دوسری بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ شہود علوی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عریجہ اپنی...
امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
وقاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی...
تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔ شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا اور پاکستان کے شہیر آفریدی کو کامیاب قرار دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ رینکنگ فائٹ تھی، شہیر آفریدی نے اب تک 18...
ویب ڈیسک:جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل رہنے سے شہری کرب میں مبتلا ہیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
بھارت میں خصوصی پولیس سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال مئی میں پاکستانی خاتون مینل خان سے آن لائن شادی کی جو اس سال فروری میں اٹاری بارڈر کے ذریعے مختصر مدت ویزے پر بھارت پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیے: واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی شہریوں کی بھارت سے آج واپسی کا امکان تاہم منیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں شادی کی اجازت اپنے ہیڈکوارٹر سے لی...
پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقعے پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ...
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے...
کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو...
بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز بہاولپور:بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر آگری۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر...
غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر وسیع حملے سے قبل اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے فائربندی میں ثالثی کروانے والے ملک قطر پر تنقید کی ہے۔ متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو احکامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ وہ ان اہلکاروں کی جگہ لے سکیں جو جبری طور پر بھرتی کیے گئے یا فعال ڈیوٹی پر اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ہیں۔ ریزور فوجیوں کو طلب...
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں،...
لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کر دیا۔ اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ وزارت بحری امور کے مطابق کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے براہ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی حکومت...
جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شوگر کا مرض کنٹرول ہوسکتا ہے؟ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے...
جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
کراچی(نیوز ڈیسک)ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی بھی قائم ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات...
نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈیا پاکستان تنازع: جنگ ہوئی تو امریکا اور چین پر کیا اثرات ہونگے؟ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کے مطابق دنیا کے سب...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔ محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔ محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ...
مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
گلگت بلتستان پاکستان کا واٹر حب ہے۔ انڈیا پاکستان کی لائف لائن روکنے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہا ہے تاہم گلگت بلتستان کے غیور عوام ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادینے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب اس حوالے سے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کیا کہتے ہیں جانیے وجاہت علی کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارتی عزائم گلگت بلتستان واٹر حب گلگت بلتستان
گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں تربیت پانے والے سینکڑوں پہلوان صرف کشتی کے ماہر ہی نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے بھی سرشار ہیں۔ یہ پہلوان گری بادام یوں ہی نہیں کھاتے بلکہ ان کے جسموں میں فولاد ہے اور دلوں میں پاکستان۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے گوجرانوالہ کا سفر، سکھ نوجوان نے نانا کی خواہش پوری کردی ان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت آیا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلوان کہتے ہیں کہ بس ایک اشارہ درکار ہے، پھر دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جو 30 منٹ تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی کچھ دن پہلے، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے ایک بیان واضح کر دیا تھا کہ وہ پہلگام حملے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ لعنت ہو مجھ پر اگر میں مرکز جاؤں اور اس نازک لمحے میں ریاست کا درجہ حاصل کروں۔ یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان...
پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ...
پاکستان میں کرکٹ کی اردو کمنٹری کی روایت کا ذکر ہو تو معروف شاعر، استاد اور حلقہ اربابِ ذوق کے بنیاد گزار قیوم نظر کا حوالہ ضرور آتا ہے۔ ممتاز ادیبوں کی بات کی جائے تو انتظار حسین سے بڑا نام کیا ہو گا جنہوں نے قیوم نظر کی کرکٹ سے دل بستگی کا تذکرہ اپنی تحریروں میں کیا ہے۔ انتظار صاحب نے خاص طور پر کمنٹیٹر کی حیثیت سے کرکٹ کی اصطلاحات کو اردو کا جامہ پہنانے کے ضمن میں قیوم نظر کی بارے میں کئی بار لکھا۔ ادبی حوالوں کے علاوہ کرکٹ کے لٹریچر پر نظر دوڑائیں تو وہاں بھی قیوم نظر دکھائی دیتے ہیں۔ نامور کرکٹ رائٹر عثمان سمیع الدین نے اپنی لائقِ مطالعہ کتاب The Unquiet...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں جس انداز سے جنگی بیانات کا سیلاب آیا اور پاکستان میں جس بے فکری و بے حسی کے ساتھ جنگ کی دھمکیوں کو سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور جملے بازی کا نشانہ بنایا گیا وہ اس خطے کے اجتماعی شعور پر ایک تلخ سوالیہ نشان ہےـ کیا ہم نے پچھلی ناکام جنگوں اور ایڈونچرز سے واقعی کچھ نہیں سیکھا؟ کیا ہم اب بھی جنگ جیسے ہولناک انسانی سانحے کو قومی غیرت کی کسوٹی یا تفریحی موضوع ہی سمجھتے رہیں گے؟ بھارت اور بالخصوص بھارتی میڈیا میں جنگی مائنڈ سیٹ نئی بات نہیں۔ ہر واقعے کے بعد جوابی کارروائی، سرجیکل اسٹرائیک، یا دشمن کو سبق سکھانے جیسے بیانیے میڈیا اور سیاستدانوں کے منہ سے...

بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مشعال ملک
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے انہوں نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہونی چاہیے جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اتنے بڑے مسئلے کو اتنے چھوٹے لیول پر لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ...
امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی طور پر ثابت ہو چکی ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے ، مستقل مندوب عاصم افتخار بھارت سے بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے ، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے ،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق ’’انڈس ‘‘کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے...