2025-07-09@23:33:47 GMT
تلاش کی گنتی: 42979

«ہرن کو»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا روپ دھار کر اعلیٰ امریکی و غیر ملکی حکام سے رابطے کیے،  یہ رابطے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے کیے گئے، جن میں مارکو روبیو کی آواز اور تحریری انداز کی ہو بہو نقل کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری کیبل اور ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس جعلساز نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور ایک رکنِ کانگریس سے رابطہ کیا، ان تمام شخصیات کو پیغامات “مارکو روبیو” کے نام سے سگنل ایپ...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے مودی سرکار کی جانب سے بھارت میں خبررساں ایجنسی رائٹرز سمیت 2 ہزار 355 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے احکامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں بہت سے بلاک کیے گئے اکاؤنٹس چند گھنٹوں بعد ہی بحال کر دیے گئے تھے جب کہ نئی دہلی نے اس عمل میں اپنا کوئی کردار ہونے کی تردید کی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت سوشل میڈیا مواد کو ہٹانے کی سرکاری درخواستوں کے حوالے سے سرفہرست 5 ممالک میں شامل رہا ہے۔ ایکس کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم نے اپنے پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 3 جولائی 2025...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلاوائیو: جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز کے مارجن سے جیت لی۔جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویان مولڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا ہے۔جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز جیو سوپر سے براہ راست نشر کی گئی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استحکام کے بعد حکومت کا ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ، روزگار کی فراہمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زرعی پیداوار بڑھانے، کسانوں کو سہولیات اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کا جامع اصلاحاتی پلان طلب منگل کے روز وزیرِ اعظم سے صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے، اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات نے ملکی معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ معاشی استحکام کا سہرا ٹیم کی محنت کو جاتا ہے وزیرِ اعظم...
    سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران  پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
    اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جہاں ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات اور نئے رولز سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12 جولائی (ہفتہ) کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں متعدد ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے رولز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
    کانگریس کا کہنا ہے کہ جن کاغذات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ عوام کے لئے فراہم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ ریاست کے کئی لوگ جھگیوں میں رہتے ہیں یا سیلاب کے باعث اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ کا خصوصی گہری نظرثانی کا عمل (اسپیشل انٹینسیو ریویزن- ایس آئی آر) زور و شور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کی شام 6 بجے تک ریاست بھر میں 2.87 کروڑ سے زائد فارم وصول کئے جا چکے ہیں، جو کہ کُل ووٹرز کا تقریباً 36.47 فیصد ہے۔ محض 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار شام سے پیر شام تک 1.18 کروڑ فارم...
    شمالی وزیرستان میں 9 جولائی کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 جولائی( کل ) کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک پورے شمالی وزیرستان میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔ Post Views: 5
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  شیری رحمان نے کہا کہ محکمۂ موسمیات اور...
    کوئٹہ: بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیورز پر مقدمات درج ہونگے، بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان کی کوئی...
    ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ صوتی پیغام کے ذریعے اعلیٰ امریکی حکام اور غیر ملکی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے۔ امریکی سفارتی کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے Signal ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔ نامعلوم جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے۔ نامعلوم جعل ساز نے جون کے وسط میں “[email protected]” کے نام سے ایک جعلی Signal اکاؤنٹ بنائی۔ اس جعلی اکاؤنٹ سے وائس میسجز اور ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کیلئے تجاویز نہایت اہم ہیں. ہر ماہ کاروباری برادری سے باقاعدگی سے بذات خود ملاقات کرکے ان کو ملکی معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا.    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی۔ جس میں معیشت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر مشاورت کی گئی۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  کاروباری شخصیات کی جانب سے ملکی معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی...
    پشاور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ پشاور نے شوکت یوسفزئی کو حکم دیا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما اسفندیار ولی کو 10 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔عدالت نے اسفندیار ولی کے شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019ء میں اسفندیار ولی پر پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا۔ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، شوکت یوسفزئی کا مؤقف تھا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان کا حوالے دیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا جبکہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پوریشن راولپنڈی نے 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا، بلڈنگ مالکان کو 15 روز میں مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا خود سے گرانے کے احکامات دے دیے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب مخدوش عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، نوٹسز پر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا سرکرنے والے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا ہے۔ شیخہ اسما الثانی کی جانب سے نانگا پربت سرکیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ’میں نہایت مسرت کے ساتھ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا وزیراعظم نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کے کارنامے پر شیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، اُن کی یہ کامیابی ہمت، عزم اور استقامت کا بھرپور پیغام دیتی...
    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، فخر الدین عامر کو ایک انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ایک سال کی تنزلی بطور سزا دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فخر الدین عامر ، عائشہ خلیل اور سابق سی ای او کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی ،، انکوائری آفیسرز...
    کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80، 80 گز کے پلاٹ اور بے گھر خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا، سرکاری رہائشی سکیموں میں تاخیر کی وجہ سے شہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، سکیم 42 تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کیا گیا ہے، چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہو گا، ایس بی سی اے کا سسٹم تبدیل کریں، یہاں کوئی...
    پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام لگایا کہ اسفند یار ولی خان نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا، جس...
    بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور پر بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر قومی کانفرنس کے دیگر شرکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی، مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں”پاکستان کی آخری وارننگ “کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقدکی گئی جس میں سینیٹرز، وزرا، پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس کی ضرورت ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ پرواز ای آر 701 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، کپتان نے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بروقت طبی امداد دے کر مسافر کی جان بچائی، 34 سالہ عبدالستار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) گزشتہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اب تک پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کے بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آئی جبکہ سفارتی طور پر چین کی طرف جھکاؤ میں اضافہ ہوا۔ نگران حکومت کو اب آئندہ سال کے انتخابات سے قبل بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن، اور بیرونی دخل اندازی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے نئی دہلی میں موجود تجزیہ کار پروین ڈونتھی کے بقول، ''ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ایف بی آر کے نظام میں کارکردگی پر مبنی انسانی وسائل کی پالیسیوں کو اپنایا جائے۔وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیمِ نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویڑنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاور ڈویژن نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ادارے کی ساخت، اہم ذمہ داریاں، نمایاں کامیابیاں، اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے گئے۔(جاری ہے)...
    جام اکرام دھاریجو نے لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے منصوبے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اور بلاول بھٹو سے سابقہ دورِ حکومت میں اس کا افتتاح بھی کروایا، لیکن سات سال گزر جانے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ سعید غنی پر بھی بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کرنے اور محکمہ بلدیات کے امور بہترانداز میں ادا نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ کے تین اہم ارکان کو ناقص کارکردگی پر ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان تینوں وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کسی بھی قلمدان سے محروم رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ متوقع...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی میں قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر میں موجود تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ قبرستان (میونسپل سروسز) بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپنی سالانہ تجدید کروانے کے سلسلے میں بلامعاوضہ فارم حاصل کر لیں اور جو نئے رجسٹریشن برائے سال 2025 کروانا چاہتے ہیں وہ بھی درخواست جمع کروا دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر کیے گئے ہیں، قبروں...
    ڈائریکٹر اکاؤنٹ ، آڈٹ اور فنانس کے افسران کی مجرمانہ غفلت ، ادائیگی رکوانے میں پراسرار چشم پوشی بینک سے ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس ادائیگی کے باوجود متعلقہ ذمہ داران کی نااہلی کا رویہ بدستور برقرار سیسی کے نان فائلر ہونے کے باعث 15کے بجائے پینلٹی کے ساتھ35فیصد ٹیکس ادائیگی، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان، آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد ایف بی آر کو67کروڑ روپے بذریعہ چیک جاری۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں کروڑوں روپے ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، سابق کمشنر سیسی نے اپنی پوسٹنگ کے آخری دن ایف بی آر کو گورننگ باڈی سیسی یا چیئرمین گورننگ باڈی کی منظوری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورنیہ: بھارتی ریاست بہار کے علاقے پورنیہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع میں 5 افراد کو چڑیل بتاکر زندہ جلا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے ایک تانترک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ واقعہ پورنیہ کے مفصل تھانہ کے ٹیٹگاما گاو ¿ں میں پیش آیا،کہا جا رہا ہے کہ چڑیل ہونے کے الزام میں پہلے 5 افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،اس کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی، اس آگ میں پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مدت میں آغاز اور تکمیل پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملی ہے۔ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کو مثال بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ 740 عمارت مخدوش ہیں، 51 انتہائی خطرناک ہیں، جن میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔
    سانحہ سوات پر سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں محکمہ آبپاشی مالاکنڈ کے حکام نے بریفنگ دے دی ۔حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ جو پہلی کال ہمیں آئی، اُس میں کہا گیا کہ بچے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی مالاکنڈ کے حکام نے بتایا کہ ہمیں کال پر یہ نہیں بتایا گیا کہ بچے دریا میں پھنسے ہیں، ٹیم کو اطلاع غلط ملی، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو حکام کو 10 منٹ میں اطلاع ہوگئی تھی، ہم نے 15 سال میں 15 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا۔انہوں نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ ہمارے پاس تمام آلات موجود ہیں، 15 منٹ کا دورانیہ تھا، جس میں یہ سب...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔  مزید :
    صدر زرداری منتخب صدر ، قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں: نیئر بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں،قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلی کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلی کو عدم اعتماد کے ذریعیہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں...
    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام گزر گیا، احتجاج سے متعلق عمران خان نے لائحہ عمل دے دیا ، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا، بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا، رول آف لا اور جمہوریت کے لئے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے، عمران خان جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان اور عظمیٰ خان کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو...
    مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔  ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  25 سے زائد بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، جس کے باعث شہر میں غیرقانونی اور مخدوش عمارتوں کی بھرمار شہریوں کی جان و مال کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہی ہے۔آباد ہاؤس میں سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور ایس بی سی اے پر آباد سب کمیٹی کے کنوینر صفیان آڈھیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی و ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ عمارتیں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر...
    فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    سٹی 42: حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا   عازمین حج کی رجسٹریشن کا کل بدھ 9 جولائی کو آخری روز ہے ،  ذرائع وزارت مذہبی امور  کے مطابق  دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کرالی.حج 2026 کے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کروائی جا سکتی ہے۔ عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے ان لائن بھی کرا سکتے ہیں۔ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی-  حج  2026  کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔  رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط...
      پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2024 میں جاری کردہ اعلامیہ معطل کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 2 صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیت سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن دس دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔...
    سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنشن اصلاحات، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جب کہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔ 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کو 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری بغدادی میں 60 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن مکمل، مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ کی جانب سے کمیٹی بنانا خوش آئند اقدام ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام میں بہتری نہیں آئے گی۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دیا جائے گا۔ انہوں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں ںے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا آپ سپیکر آفس کو یوٹیلائز کریں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات...
    عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں  موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ٹول ٹیکس 6 سال سے نہیں بڑھا تھا اس لیے یکدم قیمت بڑھی، ریونیو 32کروڑ سے 64کروڑ دکھایا جارہاہے، یہ تو ٹول بڑھانے کے سبب ہے۔ اس پر سینیٹر پرویز رشید نے سوال کیا کہ آپ نے موٹروے پر عوام کو سہولیات کیا دی ہیں؟  دوران اجلاس ایم سکس کے لیے 2 اضلاع میں ساڑھے 4 ارب روپے کی خورد برد کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھرکا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کے حوالے سے بڑا انکشاف ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی کوشش ہے مذاکرات ان ہی قوتوں سے کیے جائیں جو اصل فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، تاہم پولیس کی جانب سے ناکے پر روکے جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ہائی کورٹ واضح ہدایات دے چکی ہے کہ ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ لوگ عمران خان سے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں زرعی پیدوار میں اضافے اور زرعی اصلاحات کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری، ویلیو ایڈیشن اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی شعبے کے تحقیقی مراکز کو مزید فعال بنایا جائے۔منگل کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، زرعی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ...
    پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلامیہ معطل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 10 روز میں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دوبارہ سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے دوبارہ سیٹوں کی تقسیم تک مخصوص نشستوں پر حلف برداری سے بھی روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 10 روز میں تمام سیاسی جماعتوں کو سن کر فیصلہ کرے اور مخصوص نشستیں ان جماعتوں میں تقسیم کرے۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)  اے این پی  اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر دوبارہ یہ...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورانہ کرسکیں کیونکہ اس وقت سیاست کی نہیں داد رسی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دورۂ لیاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 ) ٹرمپ انتظامیہ نے شام کی حکمران جنگجوتنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ آج سے ہو گا وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نئے شامی صدر احمد الشرع کی قیادت میں حکومت کی مثبت کارروائیوں کو تسلیم کرتا ہے.(جاری ہے) نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام سابق صدر بشار الاسد کی گذشتہ سال کے آخر میں برطرفی کے بعد قائم ہونے والی شام کی عبوری حکومت سے وسیع تر امریکی روابط کا حصہ ہے وزیرخارجہ کے بیان کے بعدوفاقی رجسٹر میں ایک پیشگی نوٹس شائع ہوا جس میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین کوئٹہ بورڈ محمد اسحاق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پوزیشن ہولڈرز میں آفتاب عالم نے 1051 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔کوئٹہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد طفیل اور ثاقب علی کے حصے میں آئی، جنہوں نے 1038 نمبر حاصل کیے۔چیئرمین بورڈ کے مطابق اس سال...
    کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا، مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی  30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق مونس علوی کو سال 2018ء میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، مونس علوی نے سال 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت  اختیار کی تھی۔  
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
    سٹی 42: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر زرداری کیخلاف قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔  ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں،قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔  انہوں نے کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کے ذریعےہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کےمتاثرین گورنر ہاؤس آکر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کے مساوی کرائے کی رقم ادا کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے لیاری میں متاثرہ عمارت کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی پر سیاست نہیں کریں گے، چہروں کے بجائے سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، لیاری میں اچانک عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا...
    گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے اہم مالی خبر: حکومت نے پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، ساتھ ہی ان بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق فائلرز کو اب پرائز بانڈ کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نان فائلرز کو دوگنا یعنی 30 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا ہے بلکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دینا ہے۔یہی ٹیکس شرح اب قرض یا اس کی واپسی پر حاصل ہونے والے منافع پر بھی لاگو ہوگی، اور جولائی 2025 سے اس پالیسی کو ملک...
    بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان شبمن گل کے ایک عمل نے بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایڈیڈاس کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جب بھارتی ٹیم 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر تھی اور اسے 607 رنز کی سبقت حاصل تھی، تو شبمن گل نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اسی دوران شائقین نے یہ نوٹ کیا کہ وہ ایڈیڈاس کی بجائے نائیکی کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے، حالانکہ ایڈیڈاس بھارتی ٹیم کا آفیشل کِٹ اسپانسر ہے اور یہ معاہدہ 2028 تک جاری ہے۔ معاہدے کے مطابق،...
    پشاور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ سیشن کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا  اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے مطابق شوکت یوسفزئی نے 26/07/2019 کو پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی پر الزامات لگائے۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام لگایا کہ...
    پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی محنت کش کو گاڑی کیساتھ لٹکا کر لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریڑھی بان کو حراست میں لینے کے دوران واقعہ پیش آیا۔  ٹریفک اہلکار گاڑی کیساتھ غریب محنت کش کو زبردستی گھسیٹتے ہوئے لے گئے،  غریب محنت کش کیساتھ غیر مناسب رویے پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا۔ اس کے علاوہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا۔  
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ Post Views: 3
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں قیادت کی نئی صف بندی مکمل ہو گئی ہے، جہاں 3 اہم ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔  حلف برداری تقریبات میں سیاسی، عدالتی اور سفارتی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔ یہ تقریب ایک رسمی مگر باوقار ماحول میں انجام پائی جس میں ملک کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں، جن میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اور دیگر کئی نامور وکلا اور ججز...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔  اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد طیب عبداللہ کو نیا ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات کر دیا گیا ہے۔  سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ فہد کو ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد طیب عبداللہ کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے سربراہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔ لیاری حادثہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان   
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول بھٹو کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول بھٹو کو وضاحت دینی چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے.(جاری ہے) خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت...
    اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں جسٹس محمد...
    سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔  کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ...
    اسلام آباد، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر  میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں جسٹس محمد جنید غفار نے بطور 26 ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار...
    تمام پھلوں میں آڑو جِلد کو جوان، صحت مند اور تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ آڑو میں موجود قدرتی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور نمی بخش اجزاء جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔اس میں وٹامن سی اور اے کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جلد کو جھریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ وٹامنز کولیجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں جو جلد کی لچک برقرار رکھتا ہے۔ آڑو میں موجود پولی فینولز اور بیٹا کیروٹین جلد کو آلودگی، دھوپ اور فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں، جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔ مزید برآں اس میں قدرتی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھتی ہے اور خشکی سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی...
    واشنگٹن: امریکا نے شام کی تنظیم حیات تحریر الشام (جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا) کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے باضابطہ طور پر خارج کر دیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی دستخط شدہ میمو پیر کو جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ مشاورت کے بعد النصرہ فرنٹ کی دہشتگرد تنظیم کی حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں تاکہ ملک کو عالمی مالیاتی نظام سے دوبارہ جوڑا جا سکے اور خانہ جنگی کے بعد تعمیر نو میں مدد دی جا...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں سندھ کے سینئر وزیر نے بتایا کہ سندھ بھر میں 740 خستہ حال عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 عمارتیں ’انتہائی خطرناک‘ حالت میں ہیں، ان میں سے 11 عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں، جب کہ باقیوں کو 48 گھنٹوں میں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ مکینوں کی جانیں محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کے فیصلے کے بعد سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ہر خستہ حال عمارت میں رہنے والے افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاری میں گزشتہ...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے۔ زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضلکراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان... ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، کسی...
    —فائل فوٹو  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80، 80 گز کا پلاٹ اور بے گھر خاندان کو گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری رہائشی اسکیموں میں تاخیر کی وجہ سے شہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، اسکیم 42 تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ کراچی: 51 مخدوش عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیںوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی ٹاسک فورس کی جانب سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، اور برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معیاری بیج، جدید زرعی مشینری، فصلوں کی جغرافیائی منصوبہ بندی اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے قلیل و طویل المدتی جامع حکمتِ عملی پیش کی جائے۔ انہوں نے زرعی تحقیقی مراکز کو فعال بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید تحقیق کو فروغ دینے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق تحریک انصاف، صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، حبیب اکرم، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مواد کی اشاعت کے الزام میں صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں راجن پور تا ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیے جانے کا انکشاف ہوا، جس پر اراکین کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ یہ منصوبہ این ایکس سی سی نامی کمپنی کو دیا گیا، جسے پہلے ملتان لودھراں سیکشن پر ناقص کارکردگی کے باعث بلیک لسٹ کیا گیا تھا، تاہم آربٹریشن نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس پر سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے سوال اٹھایا کہ بلیک لسٹ کمپنی کے حق میں آربٹریٹر کیسے فیصلہ دے سکتا ہے؟ سینیٹر کامل علی آغا نے انکشاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا اور اپنے حکم نامے میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کارروائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت حکومت نے ایک 10 سالہ منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 2 ارب روپے کی لاگت سے پرانے اور غیر موثر پنکھوں کو مرحلہ وار توانائی بچانے والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے ایک 10 سالہ سبسڈی پر مبنی پنکھا تبدیلی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک بھر کے تمام بجلی کے تقسیم کار اداروں بشمول کے-الیکٹرک میں نافذ کیا جائے گا.(جاری ہے) یہ اسکیم آن بل اسلامک فنانسنگ ماڈل کے تحت 2 ارب روپے کے فنڈ سے چلائی جائے گی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری پچیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے.(جاری...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بہت اچھی بات چیت جاری ہے‘ غزہ میں جنگ روکنے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے قیام کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکاوٹ موجود ہے میرا خیال ہے کہ معاملات بہت اچھی طرح چل رہے ہیں .(جاری ہے) اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکور ٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کے کیس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مبینہ ہنی ٹریپ کرنے والی کومل اسماعیل (ایمان) کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم ۔عدالت کا نیشنل سائبر کرائم ایوسٹی گیشن ایجنسی کو نادرا کی مدد سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔ کومل اسماعیل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، کیا بنا؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خانکومل اسماعیل کا جو ایڈریس تھا ہماری ٹیم وہاں پر گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء این سی سی آئی اے بھانجے نے بتایا کہ کومل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کی نامزدگی کے لیے اسرائیلی سفارشات پر مبنی خط کی کاپی پیش کی‘اسرائیل سے قبل پاکستان نے نوبل کمیٹی کو امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے سفارشات بجھوائی تھیں جس کی تصدیق وائٹ ہاﺅس کی ترجمان نے کی ہے .(جاری ہے) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دہرایا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ نیوکلیئر جنگ کو روکا‘ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور کے قریب سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر تحصیل لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد لوئی ماموند کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی” کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں  جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔ گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ” میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
    غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے بعض اسرائیلی فوجیوں کو ایسے جذباتی اور نفسیاتی دباؤ میں ڈال دیا ہے کہ وہ غزہ میں آپریشنز سے بچنے کے لیے خود کو زخمی کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی اس صورتحال پر اسرائیل میں ماؤں کے ایک فلاحی گروپ نے اس حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور شکایت بھی درج کروادی ہے۔ غزہ کی طویل مدت جاری جنگ نے اسرائیلی فوجیوں میں شدید ذہنی تناؤ، نیند اور بھوک کے مسائل اور دماغی تنزلی جیسے مسائل پیدا کردیے ہیں۔ فوجیوں میں خودکشی اور خود کو زخمی کرنا اب ایک عمومی رویہ بنتا جارہا ہے۔ ماؤں کے گروپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بہت سے فوجی میدان...
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) شارجہ میں ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ نے جرم کے ارتکاب کے 60 دنوں کے اندر ادائیگی کرنے پر ٹریفک جرمانوں پر 35 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، اگر ادائیگی 60 دنوں کے بعد اور 1 سال سے پہلے کی جاتی ہے تو اس صورت میں 25 فیصد رعایت لاگو ہوگی، تاہم اس رعایت کا ٹریفک کی بعض سنگین خلاف ورزیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت شارجہ کے ڈپٹی گورنر، ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
    ٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست “اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم” بن سکتی ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ جہاں فلسطینی عوام کے لیے قیامت خیز ثابت ہو رہی ہے، وہیں اب اسرائیلی معاشرے پر بھی اس کے گہرے نفسیاتی اور اخلاقی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق غزہ میں تعیناتی سے بچنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خود کو جان بوجھ کر زخمی کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انکشاف نہ صرف اسرائیلی افواج کی اندرونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے میں جنگ کے خلاف ابھرتی بے چینی اور بے بسی کا مظہر بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق متعدد نوجوان فوجی جو غزہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، دوبارہ تعیناتی کے خوف، ذہنی دباؤ، اور...