2025-11-04@15:09:26 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 507				 
                «اتیشی مارلینا»:
(نئی خبر)
	      اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔     اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ممکن ہے یا نہیں۔ فریقین جب بھی کہیں گے، وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔ ایاز...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جنوری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں عوام کے زیرقیادت اور انہی کے لیے مشمولہ سیاسی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے انتقال اقتدار میں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔جیئر پیڈرسن رواں ہفتے کے اختتام پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ شام کے معاملے پر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔شام کے لیے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ نجات رشدی دارلحکومت دمشق میں موجود ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت متعدد سیاسی نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ کا امدادی اقداماقوام متحدہ کے ترجمان...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں...
	متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کیلئے نئے فیملی قوانین آگئے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہوگی۔  فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے، بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی۔ نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔ اماراتی نئے قوانین کے مطابق 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
	فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
