2025-11-03@15:18:02 GMT
تلاش کی گنتی: 632
«پاکستان میں اسٹارلنک»:
(نئی خبر)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن نے بتایا کہ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ابھی تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی جو پاکستان میں لائسنس حاصل کرنے اور خدمات شروع کرنے کے لیے ضروری شرط ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایک ماہ میں حل ہو سکتا ہے اور اسٹار لنک اپنی خدمات شروع کرسکتا ہے، بشرطیکہ اسے سیکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ٹی اے سے ضروری ایل ڈی آئی اور ایل ایل لائسنس مل جائے۔ اسٹار لنک کی خدمات پاکستان میں دستیاب نہیں، حتیٰ کہ غیر قانونی ذرائع سے بھی نہیں۔ یہ براڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
اسلام آباد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!۔ زرائع کے مطابق ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا، سالوں کی...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پر پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی، سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خریدنے پر ٹرمپ نے کیا کہا؟ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے ایلوں مسک پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے...
سینیٹر افنان کا اسٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس...
اسلام آباد: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے سٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ سٹار...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2025ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایلون مسک پر اپنے حالیہ تبصروں میں پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سٹار لنک کی پاکستان میں انٹری ان کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بالخصوص سٹار لنک کے آپریشنز کے لیے لائسنس پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سٹار لنک نے 24 فروری 2022ء کو رجسٹریشن کے لیے درخواست دی، جس کے بعد یہ معاملہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو...
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے۔ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے جو ایک عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہیں، گزشتہ روز پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہ کا جواب سماجی رابطے کی سائٹ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔ قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا اور عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا۔ مجھے اللہ نے استقامت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیاگیا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ اس موقع پر وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔ پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل...
190ملین پائونڈ کے عنوان سے معروفِ زمانہ مقدمے کا فیصلہ آ گیا۔ اِس طلسمِ ہوش رُبا کاپہلاباب، سندھ سےطلوع ہوتاہےجہاں ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بحریہ ٹائون کے درمیان وسیع وعریض زمین کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو اِس ڈیل کو خلافِ قانون اور ناجائزقرار دیتے ہوئے بحریہ ٹائون پر 460 ارب روپےکا جرمانہ عائد کر دیاگیا۔ ساڑھے سات برس میں یہ رقم ادا کرنے کےلئےقسط بندی کر دی گئی اور اس مقصد کے لئے، سپریم کورٹ کے زیرنگرانی، نیشنل بنک میں ایک خصوصی اکائونٹ کھول دیاگیا۔ دوسراباب دسمبر2018 میں کھُلاجب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے کچھ کھاتوں میں بےقاعدگی کا سراغ لگایا، تحقیقات کیں اور اُنہیں جُرم سے نتھی کرتےہوئےمنجمدکردیا۔ باہمی سمجھوتے کے...
ویسٹ انڈیز کو ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسٹار آف اسپنر ساجد خان کی ایک خواہش بھی پوری کردی ہے۔ ساجد خان نے اس خواہش کا اظہار ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں دوران گفتگو ایک صحافی نے ساجد خان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ بیٹنگ کررہے تھے تو ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے بھی آپ کا اسٹائل اپنایا، آپ کی ان سے کیا گفتگو...
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن (4892 میٹر بلند)سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ماؤنٹ ونسن چوٹی دنیا کی سرد ترین چوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ اسد نے ’’سیون سمٹ‘‘ کے چیلنج میں چھٹی چوٹی سر کی ہے جب کہ ان کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا ابھی باقی ہے۔ اسد علی میمن نے چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جذباتی اور خوش نظر آئے۔ ان کی اس کامیابی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے بھی ایک اور کارنامہ...
جرمنی (کامرس رپورٹر)اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی نمائش، جس میں 275 نمائش کنندگان نے ہیئم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی کی۔ 65 ممالک کے 3000 سے زائد نمائش کنندگان میں سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیادہ نمائش کنندگان تھے۔ ان نمائش کنندگان نے گھریلو ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ایک شاندار رینج پیش کی، جن میں بیڈ شیٹس، تولیے، کچن لائنین، اور ڈیکور ایٹو فیبریکس شامل تھیں، جنہوں نے عالمی خریداروں اور صنعت کے رہنماؤں کی اہم توجہ حاصل کی۔روایتی منڈیوں سے آگے کی توسیع پاکستانی نمائش کنندگان کا ہیئم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کا ایک اہم مقصد اپنی مارکیٹ کی رسائی کو روایتی یورپی گاہکوں تک محدود رکھنے سے آگے بڑھانا...
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار شارٹ کھیلنے کے بعد گیند کی طرف دیکھتے ہوئے ملتان (اسپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے، پاکستان صبح ساڑھے 9 بجے اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ...
ملتان : ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر ایک بجے ٹاس اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنا شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کالی آندھی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمنی (کامرس ڈیسک)جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میںپاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل ہوگئی۔دنیا بھر کے 3ہزار سے زائد ایگزی بیوٹرز میں سے زیادہ تر پاکستانی پویلین میں پہنچ گئے۔نمائش میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شرکت میں حصہ لے رہی ہے پاکستانی پویلین غیر ملکیوں میں توجہ مرکز بناہواہے۔گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں روا ں سال پاکستان کی نمایا ں موجودگی نے ملکی برآمدات بڑھانے کے واضح امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔ وفاقی وزارت تجارت نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر وسیع و عریض قومی پویلین بھی قائم کیا ہے جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔قومی پویلین کا افتتاح فرینکفرٹ میں...
پینٹاگون نے یہ تسلیم کیا ہے کہ امریکہ نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔ امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے اور خود امریکہ بھی اعتراف کر رہا ہے کہ افغانستان کو لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ فراہم کیا گیا ہے جو کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع سے ملنے والی مصدقہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج گزشتہ...
ویب ڈیسک:پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پاکستان کے ساتھ تعلق کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف...
فرینک فورٹ :پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اس نمائش کا آغاز ہوگیا، 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل 2025 کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے اعتبار سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر موجود ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے بڑے فوائد سمیٹنے کے لیے قومی پویلین بنایا گیا ہے اور64 چھوٹی کمپنیاں اس کا...
پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف اور وزیر دفاع کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ یہ بھی...
FRANKFURT: پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں عالمی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس نمائش میں 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شریک ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک قومی پویلین قائم کیا ہے، جس میں 64 چھوٹی...
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔نوٹ لُٹانے کے لیے شادی ہال میں ایک کنٹینر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اٹلی سےآئے دولہے اور اسپین اور کینیڈا سے آئےدولہا کے بھائیوں نےکرنسی لُٹائی۔
ایلون مسک کی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کمپنی اسٹار لنک ایک جدید ٹیکنالوجی ہے، جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سیٹلائیٹ کا استعمال کرتی ہے۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر زمین کی سطح سے دور خلا میں موجود سیٹلائٹس کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے۔ اسٹار لنک کا مقصد ان لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے جو اس سے پہلے محدود یا ناقص انٹرنیٹ استعمال کرتے رہے ہیں۔ اسٹار لنک کیسے کام کرتا ہے؟ اسٹار لنک کا نظام کئی سیٹلائٹس پر مشتمل ہے، جو زمین کے گرد ایک خاص مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ جب صارف اسٹار لنک کی سروس استعمال کرتے ہیں، تو صارف کے متعلقہ علاقے میں موجود سیٹلائٹ صارف...
مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بارے میں بروقت فیصلہ نہ کیا تو اپریل 2025 تک فائیو جی سروسز شروع کرنے کی حکومت کی ٹائم لائن مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی نار کے پی ٹی سی ایل میں انضمام کے معاملے اور مطلوبہ اسپیکٹرم پر قانونی چارہ جوئی ٹیلی نار کی فائیو جی سروس کے اجرا میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ کنسلٹنسی فرم نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ (نیرا) نے حل طلب مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیرا نے حکام کو سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کی تعداد کو...
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی اور ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے۔ محمد آصف نے کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر فائنل جیتا، انہوں نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، فاتح کیوئسٹ نے سری لنکن حریف کو 5 صفر سے شکست دی۔ آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74رہا۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں، گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5...
پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ...
اسلام آباد: ایلون مسک کے اسٹارلنک کو ٹکر دینے کیلیے چین بھی میدان میں آگیا، خلا سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کروالی۔ ذرائع کے مطابق چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2027 تک دنیا بھر کو انٹرنیت فراہم کرنے کے قابل...
