اسلام آباد:

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی اے کے پاس اپلائی کیا تھا لیکن پی ٹی اے نے معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا تھا۔ اسٹار لنک کا معاملہ اب نئی اتھارٹی پی اے ایس آر بی کے پاس ہے جس کی منظوری کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔

کمیٹی اجلاس میں لیگی رکن افنان اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی کمپنی کے کاروبار پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ایلون مسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس کے اجراء سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم کو بھی دیکھے۔ ایلون مسک پہلے پاکستانیوں کے خلاف کی گئی باتوں پر معافی مانگے۔

سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ابھی تو اسٹار لنک آیا نہیں اور ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم جاری ہے۔

اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی اجازت دینے سے پہلے سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھا جائے گا، سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے نئی اتھارٹی ایس پی ڈی کے تحت بنی ہے۔

اسٹار لنک کے حوالے سے بریفنگ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا، 2023 میں نیشنل اسپیس پالیسی منظور کی گئی، اسپیس پالیسی کی منظوری کے بعد رولز کی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت نئی ریگولیٹری باڈی بنائی گئی۔

مزید پڑھیں؛ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سے منظور، پی ٹی آئی کی مخالفت

انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں پی ٹی اے لائسنس کے لیے اپلائی کیا، اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھیجا، یہ کیس اب نئے ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے، نئی اسپیس ریگولیٹری باڈی جب منظوری دے گی تو پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس دے گی، ایک چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کر سکتی ہے، برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائے۔

سیکریٹری وزارت آئی ٹی کے نا آنے پر کمیٹی نے اظہار ناراضگی بھی کیا۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل پر وزارت آئی ٹی کی کنسلٹیٹو میٹنگز ہی ختم نہیں ہو رہیں، تین سال سے میرا بل اس کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، کابینہ نے یہ بل منظور کیا ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ 2022 میں کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی حکام ہمیں کام کرنے ہی نہیں دے رہے، میں نے تمام مشاورت مکمل کی ہوئی ہے۔

سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون 2016 وزارت آئی ٹی کے پاس پڑا ہوا ہے، کابینہ کا فیصلہ حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتا۔ وزارت آئی ٹی حکام نے کہا کہ اس پر آپ ایک سنگل پوائنٹ ایجنڈے کی میٹنگ رکھ لیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹار لنک کو وزارت آئی ٹی ایلون مسک کی پاکستان میں کی منظوری نے کہا کہ پی ٹی اے سروس کی کے پاس کے لیے ہوا ہے

پڑھیں:

متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، جبکہ متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سلمان علی آغا سے معذرت کر لی ، اینڈی پائیکرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر پاکستان ٹیم سےمعذرت کی۔
ترجمان پی سی بی نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 14 ستمبر کو پاک-بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر بھی آمادگی ظاہر کر دی  ۔
قبل ازیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کی  ۔
ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے اور مشاورت میں تاخیر کے باعث میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا  ۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلے کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے جب کہ کھیل کا آغاز 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانےکا مطالبہ کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر آج کے میچ میں ریفری کے فرائض رچی رچرڈسن نے انجام دینے تھے تاہم وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس پر متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی آج کے میچ کے ریفری ہوں گے۔
دریں اثنا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج شام 7 بجے شیڈول میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا  ۔
تنازع کے مرکزی کرداری میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو دبئی اسٹیڈیم پہنچے کے بعد واپس بلا لیا گیا ہے۔
قبل ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
دبئی میں ہونے والے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ہنگامی اجلاس میں ’نو ہینڈ شیک‘ تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • ٹی 20ایشیا کپ: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے معافی مانگ لی
  • ٹی 20ایشیا کپ: میچ ریفری اینڈی پائیکر افٹ نے معافی مانگ لی
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے
  • اسٹار لنک سمیت عالمی و مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں راہ ہموار