بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کو ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسٹار آف اسپنر ساجد خان کی ایک خواہش بھی پوری کردی ہے۔
ساجد خان نے اس خواہش کا اظہار ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں
دوران گفتگو ایک صحافی نے ساجد خان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ بیٹنگ کررہے تھے تو ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے بھی آپ کا اسٹائل اپنایا، آپ کی ان سے کیا گفتگو ہوئی تھی۔
اس سوال کے جواب میں ساجد خان نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ کہ ویسٹ انڈین آف اسپنر نے ایک بال بیٹ کرائی تو اس نے کہا کہ میں بھی آپ کا اسٹائل کاپی کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جب پاکستان کے زخمی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کیا
ساجد خان نے بتایا کہ ویسٹ انڈین بولر کے کہنے پر میں نے انہیں کہا کہ اگر آپ کو میرا سیلیبریشن اسٹائل اچھا لگتا ہے تو آپ بھی کرلیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کو منع نہیں کرتا، دوستانہ ماحول میں اگر کرکٹ ہو تو اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیلیبریشن کراؤڈ میں موجود بچے بھی کرتے ہیں، کامران غلام بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اگر اگلی اننگز میں 5 کھلاڑی آؤٹ کرلوں تو بابر اعظم اور محمد رضوان سے بھی اپنا سیلیبریشن اسٹائل کاپی کراؤں۔
Wish completed ✅???? https://t.
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) January 19, 2025
آج پاکستان کے میچ جیتنے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم نے اختتامی تقریب کے موقع پر گراؤنڈ میں شائقین کے سامنے ساجد خان کا سیلیبریشن اسٹائل کاپی کیا اور یوں انہوں نے ساجد خان کی خواہش پوری بھی پوری کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بابر اعظم پاکستان پوری خواہش ساجد خان سیلیبریش اسٹائل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ ویسٹ انڈیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پوری خواہش سیلیبریش اسٹائل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کو ساجد خان کی محمد رضوان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
لاہور:ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔