اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2025ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایلون مسک پر اپنے حالیہ تبصروں میں پاکستان مخالف مؤقف اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سٹار لنک کی پاکستان میں انٹری ان کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز بالخصوص سٹار لنک کے آپریشنز کے لیے لائسنس پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سٹار لنک نے 24 فروری 2022ء کو رجسٹریشن کے لیے درخواست دی، جس کے بعد یہ معاملہ سکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا تھا، یہ معاملہ اب ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے جو لائسنس دینے کا فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایلون مسک کی حالیہ پاکستان مخالف مہم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ ’ان کے خیالات پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیے سے ہم آہنگ ہیں، ایسا لگتا ہے ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت داری کی ہے‘، جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے تجویز پیش کی کہ سٹار لنک کو لائسنس دینا ایلون مسک کے پاکستان مخالف ریمارکس پر عوامی معافی کے ساتھ مشروط ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی اے کو لائسنس جاری کرنے سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان کے خلاف مہم پر غور کرنا چاہیئے، لائسنس سے متعلق مزید کوئی قدم اٹھانے سے پہلے انہیں اپنے بیانات کے لیے معافی مانگنی چاہیئے‘، اس موقع پر سپیشل سیکریٹری آئی ٹی نے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی حساسیت کو تسلیم کیا اور واضح کیا کہ ’لائسنس کی منظوری کے منتظر ایلون مسک کے حالیہ ٹویٹس گمراہ کن تھے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی جانب سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے‘، بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے سٹار لنک کی درخواست سمیت سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنسنگ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک سٹار لنک کے لیے

پڑھیں:

تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جو اپنے ڈراموں کے بعد اب فلمی میدان میں قدم رکھ رہا ہے جبکہ اس فلم سے تابش ہاشمی اپنا ڈیبیو کریں گے۔

فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس کا بنیادی موضوع کامیڈی ہوگا جس میں رومانس کے رنگ بھی شامل کیے گئے ہیں، یوں شائقین کو ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھی وہ خود ہی کریں گے۔

فلم کی ریلیز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جارہا ہے کہ جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
  • اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ‘ صحافیوں پر تشدد‘ حکومت کی غیر مشروط معافی
  • مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا
  • اسلام آباد پریس کلب میں پولیس گردی  واقعہ: وزیر مملکت کی غیر مشروط معافی
  • پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری
  • وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پریس کلب واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی
  • پولیس تشدد واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
  • پاکستان کی امدادی بحری بیڑے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر حملے کی مذمت، فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ