سینیٹر افنان کا اسٹار لنک سروس کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر افنان اللہ خان نے اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی فراہمی کی اجازت کو ایلون مسک کی معافی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیٹلائٹ پالیسی کے حوالے سے بحث کی گئی۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ پالیسی نگراں حکومت کے دور میں دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ اسٹار لنک نے 24 فروری 2022 میں پی ٹی اے کے پاس اپلائی کیا تھا لیکن پی ٹی اے نے معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا تھا۔ اسٹار لنک کا معاملہ اب نئی اتھارٹی پی اے ایس آر بی کے پاس ہے جس کی منظوری کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔
کمیٹی اجلاس میں لیگی رکن افنان اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی کمپنی کے کاروبار پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ایلون مسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس کے اجرا سے پہلے ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم کو بھی دیکھے۔ ایلون مسک پہلے پاکستانیوں کے خلاف کی گئی باتوں پر معافی مانگے۔سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ابھی تو اسٹار لنک آیا نہیں اور ایلون مسک کی پاکستان مخالف مہم جاری ہے۔
اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں سروس کی اجازت دینے سے پہلے سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھا جائے گا، سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے نئی اتھارٹی ایس پی ڈی کے تحت بنی ہے۔اسٹار لنک کے حوالے سے بریفنگ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا، 2023 میں نیشنل اسپیس پالیسی منظور کی گئی، اسپیس پالیسی کی منظوری کے بعد رولز کی منظوری دی گئی، پالیسی کے تحت نئی ریگولیٹری باڈی بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں پی ٹی اے لائسنس کے لیے اپلائی کیا، اسٹار لنک کی درخواست وزارت آئی ٹی کو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھیجا، یہ کیس اب نئے ریگولیٹری باڈی کے پاس ہے، نئی اسپیس ریگولیٹری باڈی جب منظوری دے گی تو پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس دے گی، ایک چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کر سکتی ہے، برطانوی حکومت نے ایلون مسک کے الزامات کو غلط قرار دیا، ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر لائسنس کا سوچا جائے۔ سیکریٹری وزارت آئی ٹی کے نا آنے پر کمیٹی نے اظہار ناراضگی بھی کیا۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل پر وزارت آئی ٹی کی کنسلٹیٹو میٹنگز ہی ختم نہیں ہو رہیں، تین سال سے میرا بل اس کمیٹی میں پڑا ہوا ہے، کابینہ نے یہ بل منظور کیا ہوا ہے۔وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ 2022 میں کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی حکام ہمیں کام کرنے ہی نہیں دے رہے، میں نے تمام مشاورت مکمل کی ہوئی ہے۔
سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون 2016 وزارت آئی ٹی کے پاس پڑا ہوا ہے، کابینہ کا فیصلہ حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتا۔ وزارت آئی ٹی حکام نے کہا کہ اس پر آپ ایک سنگل پوائنٹ ایجنڈے کی میٹنگ رکھ لیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹر افنان ایلون مسک کی اسٹار لنک کی اجازت سروس کی

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘

https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link

سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ پوری پاکستان نے عمر کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اس کیلئے دعا کی۔ میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ عمر کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ بےحد تکلیف میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گدھا کانفرنس ، محنت کش جانور کومعاشی اثاثہ تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے