2025-12-04@23:17:42 GMT
تلاش کی گنتی: 734

«اسحاق ڈار سے ملاقات»:

(نئی خبر)
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30جنوری2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے بدھ کو فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا بینوئٹ گائیدی سے ملاقات کی۔(جاری ہے) پاکستانی سفیر ممتاززہرا بلوچ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
    فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا بینوئٹ گائیڈی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پاکستان فرانس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جیو نیوز  کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا...
    میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شہزاد شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کارڈ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات تھرپارکر سلیم احمد جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور خاص غلام رضا کھوسو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی اور آفس اسسٹنٹ عرفان احمد شیخ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد شیخ نے ڈسٹرکٹ اطلاعات افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایکریڈیٹیشن کارڈ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل چھان بین اور مطلوبہ کوائف جمع کرانے والے صحافیوں کی درخواستیں ہی ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میرپورخاص بھیجیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پیشہ ورانہ صحافت کرنے والے حقیقی صحافیوں کو ہی ایکریڈیٹیشن...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر بطور وزیراعلی کے پی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے اقدام کو سراہا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سےملکرمشترکہ حکمت عملی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کی تعریف کی اور گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ کےپی علی...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی کے کی غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی۔ گنڈا پور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور، سیاسی معاملات  اور 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دیں۔  ایک گھنٹے کی...
    راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں جب کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ممکن ہے اور عنقریب وفد افغانستان بھیجیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ بڑی تعداد میں علما کرام اور سیاسی قائدین کو اکٹھا کرنے پر بیرسٹر سیف...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔  انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
    پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 7 ملزمان گرفتار،01 شاٹ گن،01 پستول، 10 رائونڈ/ کارتوسز، 8 بوتلیں وسکی شراب، 3330 گرام گٹکا اور 01 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق مورو اور پھل تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں، 2 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔منٹھار ماچھی سے ایک شاٹ گن 5 کارتوسز اور میر محمد لاشاری سے ایک پستول 5 رائونڈ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزم منٹھار ماچھی 5 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش بھی تھا۔کنڈیارو، ٹھاروشاہ اور مٹھیانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔واجد کندھر سے 8 بوتلیں شراب،دیدار شاہ سے 1980...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ جدید نظام جس کا افتتاح سیکرٹری اطلاعات ندیم رحمن میمن نے کیا، سندھ حکومت کے اشتہارات کی وصولی، اجراء اور بلنگ کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے منظم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں تمام اشتہارات کا اجرابذریعہ کیو آر کوڈ کیا جائے گا۔ یہ انقلابی نظام اشتہاری عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن فراہم کرتا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور کام کی رفتار میں بہتری آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن نے ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات  ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ  ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں ہم شرکت نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی چوتھی نشست سے قبل ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے قبل ہم چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو بات...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کرکے نیا محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن کامیاب نہیں رہی، میں انشااللہ بہت جلد اپنا وفد افغانستان بھیج رہا ہوں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ صوبہ اپنا جرگہ افغانستان بھیجے گا، اس حوالے سے صوبے میں مشاورت کرلی، دو ہفتے میں وفد کابل جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری بات مانیں گے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، انشااللہ بہت جلداس مسئلے کا حل نکال کرآپ کے سامنے رکھیں گے، اُمید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون...
    راولپنڈی:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
    راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ)  سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی امور پر ہوئی۔ بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔ بتایا کہ ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے پشاور میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کردی۔ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں صحافیوں نے ان سے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقاتکے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے تردد کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے تفصیلات پتا نہیں ہیں۔ تاہم بعد میں عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے یہ پاکستان کے...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد  نے آج  بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سینئر پروگرام آفیسر محترمہ زینہ سیفری  اور کنسلٹنٹ  ڈاکٹر فرحانہ شاہد سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں  ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد کے دورے لندن کے دوران بی آ ئی ایس پی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے امور پر پیش رفت اور لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ  فنڈ ( ایل ایل ایف) کے  ہیلتھ ، ایگریکلچر ، اور انفراسٹرکچر سے متعلق پروپوزل سمیت  ماں  اور بچے کی صحت و غذائیت  اور  مستحق افراد کی سکل ٹریننگ کے ذریعے روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کے اقدمات پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔ عظمی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ نظرثانی شدہ منصوبوں کیلئے مختص، عمل آوری اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا جن میں خاص طور پر سڑک کے رابطے، پانی کے ذخیرے، سکولوں کے انفراسٹرکچر اور ہائوسنگ سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو وفاقی حکومت کے تمام منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراء کو یقینی بنانے کے عزم کا یقین دلایا۔ 
    وزیراعلیٰ کا احتجاج کام کرگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا...
    الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
    سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور...
    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف  پراپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید  پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون  دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔ شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں  دونوں کے خلاف  مقدمات درج کئے  گئے۔  ان مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم  چلانے  کے الزامات...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار سے ٹیکسٹائل پارک سے وابستہ گروپ سے ملاقات کررہا ہے
    اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان،اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج OIC کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے  ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC کے...
    اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سیول میں پاکستان کے سفارت خانے میں کوریا ایگزم بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گروپ، ام سونگ یونگ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    سیول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کوریا ایگزمم بین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی سی آپریشن گرپ ام سونگ یونگ سے ملاقات کررہے ہیں