اسحاق ڈار کی OIC کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اہم ایشوز پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج OIC کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں خیرمقدم کیا۔
انہوں نے ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK، افغانستان، اسلامو فوبیا، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد اور اس سلسلے میں OIC کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:او آئی سی سیکریٹری جنرل کا کامسٹیک کا دورہ، سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم منصوبے کا افتتاح
انہوں نے OIC کے اصولی موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار او آئی سی او آئی سی سیکریٹری جنرل غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار او ا ئی سی او ا ئی سی سیکریٹری جنرل کے سیکرٹری جنرل اسحاق ڈار او آئی سی
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔