ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات، حکومت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ جدید نظام جس کا افتتاح سیکرٹری اطلاعات ندیم رحمن میمن نے کیا، سندھ حکومت کے اشتہارات کی وصولی، اجراء اور بلنگ کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے منظم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں تمام اشتہارات کا اجرابذریعہ کیو آر کوڈ کیا جائے گا۔ یہ انقلابی نظام اشتہاری عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ایک ون ونڈو آپریشن فراہم کرتا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ اور کام کی رفتار میں بہتری آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن نے ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو اور ان کی ٹیم کی قابل ستائش محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام ایک اہم کارنامہ ہے جو کارکردگی کو بہتر بنانے اور اشتہارات کے انتظام میں آسانی فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 20 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا