ریاست مخالف پراپیگنڈا، شہباز گل، معید پیرزاہ پر مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف پراپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔
شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں دونوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
ان مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم چلانے کے الزامات عائد کیے گیے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان چونکہ بیرون ملک ہیں اس لیے قانونی کاروائی مکمل کر کے انھیں بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
—فائل فوٹوفیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔