وزیراعلیٰ کا احتجاج کام کرگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منظور شدہ لاگت کے اندر منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبہ سندھ کی ترقی اور آبادی کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔اسحاق ڈار نے وزیر اعلی سندھ کو وفاقی حکومت کے تمام منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کے مکمل اور بروقت اجرا کو یقینی بنانے کے عزم کا یقین دلایا۔وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ جاری منصوبوں کی لاگت میں کسی بھی قسم کے اضافے پر فیصلہ کے لیے CDWP اور ECNEC کی جانب سے تیزی سے غور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار فنڈز کے

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دے گا، فلسطین بالخصوص غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر بھی گفتگو ہوگی۔علاوہ ازیں وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطینیوں کی بلا روک ٹوک انسانی امداد پر بات ہوگی، شرکا غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر بھی بات چیت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • حکومت کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط اجرا میں حائل آخری رکاوٹ دور کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
  • کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • شکار پور ، مندر کی زمین پر قبضے کی کوشش ، ہندو کمیونٹی سراپا احتجاج
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا