2025-11-13@08:57:56 GMT
تلاش کی گنتی: 705

«ایکشن فورسز کی»:

(نئی خبر)
    بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو...
    ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کر دیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ  سکتے،ہماری افواج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس اپیلوں کے دوران 12اکتوبر1999کے طیارہ سازش کیس کا تذکرہ  چھڑ گیا،طیارہ سازش کیس پر جسٹس مسرت ہلالی اور خواجہ حارث کے درمیان مکالمہ  ہوا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ایک آرمی چیف کے طیارے کو ایئرپورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا ملک چھوڑدو،اس واقعے میں تمام مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا، خواجہ حارث نے کہاکہ جو بندہ جہاز میں موجود نہیں تھا وہ ہائی جیک کیسے کر سکتا تھا؟جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ اس جہاز میں تھوڑا ساایندھن باقی...
    میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی...