2025-05-07@22:05:14 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«امریکی لڑاکا طیارہ»:
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔ جیٹ کیریئر پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا اور اسے ابھی تک نکالا نہیں جا سکا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان...
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔ امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار...
اسلام ٹائمز: امریکی فوج کے لڑاکا طیارے عسکری اور مالی دونوں لحاظ سے امریکہ عسکری طاقت کے قیمتی اثاثے اور اجزاء ہیں۔ لہٰذا، امریکہ دونوں حادثات کو اپنی افواج کے تکنیکی اقدامات یا غلط حساب کتاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ یہ طیارے کریش ہونیکے واقعات یمنی فوج کے آپریشنز کے نتیجے میں پیش آئے۔ خصوصی رپورٹ: انصاراللہ فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران دوسرے امریکی F-18 لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ نے امریکی حکام کو یمن کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ فاکس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ 70 ملین ڈالر کا F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں USS ہیری...
امریکی فضائیہ بحیرہ احمر میں اپنا ایک لڑاکا طیارہ اس وقت گنوا بیٹھی جب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سے ایک لڑاکا طیارہ ایف اے 18 سپر ہارنیٹ بحیرہ احمر میں جا گرا۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین بحیرہ احمر کی وسیع آبی گزرگاہ میں یمن میں حوثی ٹھکانوں پر حملے کے دوران اپنے ایک لڑاکا طیارے اور ایک ٹو ٹریکٹر سے محروم ہو گیا۔ An F/A-18 fighter jet slipped off the hangar deck of the USS Harry S. Truman as sailors were towing the aircraft into place, the Navy said. https://t.co/cZO7aA1xqs — Navy Times (@NavyTimes) April 28, 2025 امریکی بحریہ کے مطابق جہاز کو...
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ،حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، مودی سرکار کے دفاع میں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات...
واشنگٹن،اسلام آباد(خبر ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ کابھارت کوایف 35لڑاکاطیاروں کی فراہمی کا عندیہ۔امریکا کانئی دہلی کو اربوں ڈالرزکے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی دینے کا معاہدہ۔پاکستان کااظہارتشویش۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی ساز و سامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گا اور ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کیرپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کو فوجی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، ہم بھارت کو ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔امریکی صدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی ساز و سامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گا اور ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کو فوجی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، ہم بھارت کو ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس حوالے سے کوئی مدت تو نہیں بتائی لیکن بیرون ملک فوجی ساز و سامان کی فروخت، خاص طور پر ایف...
امریکی ریاست الاسکا کے فوجی اڈے پر لڑاکا طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے الاسکا ملٹری بیس پر F-35 جیٹ طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کا شکار ہونے والے لڑاکا طیارے نے معمول کی تربیتی مشق کے لیے پرواز بھری تھی جس میں ایک پائلٹ موجود تھا۔ امریکی فوج کے 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر کرنل پال ٹاؤن سینڈ نے بتایا کہ پائلٹ کو اڑان بھرنے کے بعد ہی طیارے میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ View this post on Instagram ...
امریکی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا۔ ایک نشست والے اس لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ امریکی فضائیہ کے مطابق ہماری اولین ترجیح ہمارے فوجی ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالرز ہے۔