امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔ جیٹ کیریئر پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا اور اسے ابھی تک نکالا نہیں جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔
بحریہ کا کہنا ہے کہ ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر برد ہوا، امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔
ایبٹ آباد کے تاجر کا بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین لڑاکا طیارہ سمندر میں امریکی لڑاکا طیارہ
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔