امریکا بحیرہ احمر میں ایف اے 18 لڑاکا طیارے سے ہاتھ دھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
امریکی فضائیہ بحیرہ احمر میں اپنا ایک لڑاکا طیارہ اس وقت گنوا بیٹھی جب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسر پیکار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سے ایک لڑاکا طیارہ ایف اے 18 سپر ہارنیٹ بحیرہ احمر میں جا گرا۔
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین بحیرہ احمر کی وسیع آبی گزرگاہ میں یمن میں حوثی ٹھکانوں پر حملے کے دوران اپنے ایک لڑاکا طیارے اور ایک ٹو ٹریکٹر سے محروم ہو گیا۔
An F/A-18 fighter jet slipped off the hangar deck of the USS Harry S.
— Navy Times (@NavyTimes) April 28, 2025
امریکی بحریہ کے مطابق جہاز کو ہینگر بے میں فعال طور پر ٹو کیا جارہا تھا جب عملے نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث جیٹ طیارہ اور ٹو ٹریکٹر دونوں جہاز سے گزرتے ہوئے سمندر میں کھو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایف اے 18 فضائیہ لڑاکا طیارہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایف اے 18 فضائیہ لڑاکا طیارہ
پڑھیں:
ڈرون ایم کیو۔9 بی ڈرون لیزر سے ہر قسم کا طیارہ، میزائل پگھلا دیگا
لاہور:امریکی کمپنی جنرل ایٹمکس نے لیزر شعاع مار کر ہر اڑتی شے تباہ کرتا خطرناک اور گیم چینجر ڈرون ایم کیو۔ 9 بی اسکائی گارڈین ایجاد کر لیا۔
300 کلو واٹ انرجی رکھنے والی لیزر شعاع ہر قسم کے طیارے، میزائیل اور ڈرون کو پگھلا دے گی۔
مستقبل کی جنگوں کا یہ انقلابی ہتھیار جلد امریکی فوج کا حصہ بن کر عسکری ٹکنالوجی اور جنگی حکمت عملی میں انقلاب لا سکتا ہے۔
ایم کیو۔9 بی ڈرون 40 ہزار فٹ کی بلندی ہر 40 گھنٹے تک پرواز کے قابل ہے۔