یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں طیارہ بردار امریکی بحری جہاز فرار پر مجبور!
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ٹرومین کیخلاف متعدد میزائل و ڈرون کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان مزاحمتی کارروائیوں نے طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو بحیرہ احمر کے شمالی ترین مقام تک پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کر دیا ہے!! اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صنعا و صوبہ صعدہ میں قتل عام کی 2 کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں کئی ایک افریقی ممالک کے تارکین وطن کی نگہداری کے ایک مرکز پر بمباری بھی شامل ہے جس میں درجنوں بے گناہ انسان جانبحق و زخمی ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ جارحیت و عام شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ٹرومین اور اس سے منسلک تمام جنگی بحری جہازوں پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں جبکہ یہ مزاحمتی کارروائیاں، یمنی بحریہ و ڈرون یونٹ نے مشترکہ طور پر انجام دیں۔ جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ ان مزاحمتی کارروائیوں میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دسیوں کروز و بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس تصادم کا نتیجہ؛ طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کی ذلت آمیز پسپائی اور اس کے اپنے سابقہ مقام سے بھی پیچھے ہٹتے ہوئے بحیرہ احمر کے شمالی ترین مقام کی جانب عقب نشینی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے کہا کہ جب تک کہ یمن کے خلاف جارحیت جاری رہے گی؛ یمنی مسلح افواج بھی بحیرہ احمر و بحیرہ مکران میں واقع طیارہ بردار امریکی بحری جہاز اور تمام دشمن جنگی جہازوں کو نشانہ بناتی اور ان کا تعاقب کرتی رہیں گی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور اس کی غیور مزاحمت کی حمایت میں یمنی ڈرون یونٹ نے ایک فوجی آپریشن انجام دیا اور عسقلان کے مقبوضہ علاقے میں واقع غاصب و سفاک اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف پر یافا قسم کے ڈرون سے کامیابی کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر و مکران میں غاصب صیہونی رژیم کو جہاز رانی سے روکنے اور غزہ کی پٹی کی حمایت کے لئے مزاحمتی آپریشنز کے جاری رکھنے پر تاکید کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف جاری جارحیت بند اور اس کا غیر انسانی محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا، غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اہم اہداف کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی!!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع اور اس
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔