نوشکی: ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگئیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے سے 20افرادزخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زیادہ جھلس کر زخمی ہونیوالوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر کی ٹینکی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران واقعہ پیش آیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ قریب ہونے کے بعد جھلس کر شدید زخمی ہوا، اس کے علاوہ شہریوں کو جائے وقوع سے ہٹانے کےلئے موجود 4 پولیس اہلکار بھی جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، آئل ٹینکر کے قریب موجود افراد 70 سے 80 فیصد جھلس کر زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھلس کر زخمی زخمی ہوئے کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔