نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگے لگنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد جھلس گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشکی میں تیل بردار ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جھلسنے والوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آتشزدگی بلوچستان تیل بردار ٹرک جھلس گئے دھماکا نوشکی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی بلوچستان تیل بردار ٹرک جھلس گئے دھماکا نوشکی وی نیوز
پڑھیں:
اسلام آباد :مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی. جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑی سلسلے کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔سی ڈی اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عملے کو دشوار گزار پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔