2025-08-09@09:46:39 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«اوور ٹائم»:
بھارت میں ایک نوجوان خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں وہ دفتر میں اوور ٹائم کرنے سے دوٹوک انکار کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گی، چاہے اس کے نتیجے میں نوکری ہی کیوں نہ ختم ہو جائے۔ شتاکشی پانڈے نامی یہ خاتون انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ایک دن جب انہوں نے اپنا مقررہ کام مکمل کر کے دفتر سے نکلنے کی تیاری کی، تو منیجر نے انہیں کچھ اضافی کام کرنے کے لیے روکنے کی کوشش کی۔ شتاکشی کے مطابق، انہوں نے مؤدبانہ انداز میں جواب دیا کہ ان کے ڈیوٹی کے اوقات ختم ہو...
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق ہوگئے۔زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 سالہ خاوند افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فلائی اوور کی باؤنڈری وال سے ٹکرا کر نیچے جا گری اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل اسپتال منتقلی کےدوران خالق حقیقی سے جا ملے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 میں ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جانے والی نجی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تباہی ایک روکا جا سکنے والا سانحہ تھا۔ 335 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اووشن گیٹ کمپنی کو حفاظتی اصولوں، جانچ اور دیکھ بھال کے طے شدہ انجینئرنگ ضوابط پر عمل نہ کرنے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آبدوز کا کاربن فائبر ہُل ساختی لحاظ سے کمزور تھا اور کمپنی نے بارہا پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باوجود آبدوز کو استعمال میں رکھا۔ حادثے میں پانچوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ حادثے کے وقت آبدوز میں اووشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کی۔اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانی، سیکریٹری اوور سیز، مختلف وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دی گئی 18 ہدایات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹاسک فورس کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور...
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر،...
امریکی کوسٹ گارڈ نے 2023 میں اووشن گیٹ کی "ٹائٹن" آبدوز کی تباہی کے لمحے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں آخری رابطے سے پہلے ایک دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے — جو غالباً آبدوز کے سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے (implosion) کی تھی۔ یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز بحیرہ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر پر تھی اور 90 منٹ بعد اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اووشن گیٹ کی ڈائریکٹر اور سی ای او اسٹاکٹن رش کی بیوی وینڈی رش، مشن کو مانیٹر کر رہی تھیں۔ جب آبدوز 3,300 میٹر کی گہرائی میں پہنچی...
اسٹارز نے کوالیفائر میں چیلنجرز کو 5 رنز سے مات دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹرافی کے لیے اس کا مقابلہ ہفتہ کو کانکرزسے ہوگا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر134 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے14 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں چیلنجرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز جوڑسکی۔ یسریٰ عامر نے 45 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ نتالیہ پرویز نے 28 اور صدف شمس نے27 رنز اسکور کیے۔ناکام ٹیم کی آخری 6 کھلاڑی صرف 25 رنز جوڑ سکیں۔ فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر...
فاران یامین : مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور دو سواریاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا رکشہ سے جا ٹکرائی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
کراچی:آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔ اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔ کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔ Post Views: 3
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔
لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کردیا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کرلیا۔ پولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے ملا جس میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ اوورسیز پاکستانی سید عدیل نے بیگ تلاش کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شہری کا گم شدہ بیگ تلاش کرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی...
دبئی :دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دبئی کیپیٹلز کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کو 3 لاکھ ڈالر کا نقد انعام دیا گیا۔189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکندر رضا نے 12 گیندوں پر 34 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ اس سے قبل روومین پاؤل نے 63 اور شائی ہوپ نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر کیپیٹلز کی فتح کی بنیاد رکھی۔ وائپرز کی جانب سے میکس ہولڈن نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیم کرن نے ناقابل شکست نصف سنچری...
لاہور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔مچل سینٹنر کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم...
وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی شعبے میں ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کو بھیج دیں۔ یہ بھی پڑھیں:َ نئے ٹیکس قوانین: کیا پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی؟ ملکی معاشی حالات کے باعث حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے تاہم بھاری ٹیکسز میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانے اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ مذکورہ ٹاسک فورس نے تعمیراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا ہے اور ریلیف کی تجاویز وزارت ہاؤسنگ نے ایف بی آر کو بھیج دی ہیں۔ ٹاسک فورس نے ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے...
کیپ ٹاؤن: افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں اپنے کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہو گئے ہیں۔ راشد خان نے اس سنگ میل تک پہنچ کر ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ براوو نے 546 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان نے صرف 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر براوو کو پیچھے چھوڑا۔ راشد خان اس...
ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو اس وقت ایک اور ڈرامائی اختتام دیکھنا پڑا جب شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے آخری گیند پر کھیلے گئے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور واریئرز کو 175 رنز کے ہدف تک پہنچایا۔کوہلر اور کیڈمور کی جوڑی نے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ واریئرز نے آخری اوور میں کچھ پریشان کن لمحات برداشت کئے تاہم کوہلر کیڈمور نے انہیں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی اور دو پوائنٹس حاصل کرلئے ۔اس سے قبل جائنٹس نے خراب آغاز سے نکلنے میں...