راشد خان کا ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل، براوو کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کیپ ٹاؤن: افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں اپنے کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہو گئے ہیں۔
راشد خان نے اس سنگ میل تک پہنچ کر ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ براوو نے 546 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان نے صرف 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر براوو کو پیچھے چھوڑا۔
راشد خان اس وقت جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔