وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عون چوہدری

پڑھیں:

سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس

گوجر خان: چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ، کرکٹ کا سامان بھی مفت مہیا کیا جائے گا۔۔چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے گوجر خان میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔اس اکیڈمی سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ سیکھنے کو ملے گی۔۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریگی۔۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو افسوس ناک ہے۔امیگریشن کے حوالے سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کو آگاہ کیا۔۔۔اوور سیز پاکستانی جب اپنے ملک واپس آتے ہیں تو راستے میں گھر جاتے ہوئے لوٹ مار کر لی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔اوورسیز کمیونٹی کی زمین جائیدادوں پر قبضے کر لئے جاتے ہیں۔۔۔ان مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔۔۔حکومت کو چاہیے اوور سیز کمیونٹی کے ان مسائل پر خصوصی توجہ دے۔۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے