Express News:
2025-07-07@15:34:02 GMT

نیشنل ویمنز ٹی20: اسٹارز نے فائنل میں جگہ بنالی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

اسٹارز نے کوالیفائر میں چیلنجرز کو 5 رنز سے مات دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹرافی کے لیے اس کا مقابلہ ہفتہ کو کانکرزسے ہوگا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر134 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے14 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں چیلنجرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز جوڑسکی۔

یسریٰ عامر نے 45 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ نتالیہ پرویز نے 28 اور صدف شمس نے27 رنز اسکور کیے۔ناکام ٹیم کی آخری 6 کھلاڑی صرف 25 رنز جوڑ سکیں۔

فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیر آف دی میچ قرار پائیں۔

قبل ازیں قومی ویمن کپتان  فاطمہ ثنا کی قیادت میں  کانکرز نے پی سی بی کے تحت پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ  میں بہترنیٹ رن ریٹ کی بنیاد فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔

بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔

سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔

گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں نو ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ، گیارہ ۔ نو ، نو۔ گیارہ اور بارہ ۔ دس سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار
  • آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار
  • آئی سی سی نے جون 2025 کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے لیے تین ٹیسٹ اسٹارز کو نامزد کردیا
  • ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، نئی تاریخ رقم
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی فٹنس میں بہتری، بنگلہ دیش سیریز میں شرکت کے امکانات روشن، عاقب جاوید
  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
  • پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش:سعدیہ گل چمپئن بن گئیں
  • اطالوی مکینک نے دنیا کی سب سے تنگ کار بنالی