امریکی کوسٹ گارڈ نے 2023 میں اووشن گیٹ کی "ٹائٹن" آبدوز کی تباہی کے لمحے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں آخری رابطے سے پہلے ایک دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے — جو غالباً آبدوز کے سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے (implosion) کی تھی۔

یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز بحیرہ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر پر تھی اور 90 منٹ بعد اس کا زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اووشن گیٹ کی ڈائریکٹر اور سی ای او اسٹاکٹن رش کی بیوی وینڈی رش، مشن کو مانیٹر کر رہی تھیں۔ جب آبدوز 3,300 میٹر کی گہرائی میں پہنچی تو انہوں نے سوال کیا: "یہ دھماکے جیسی آواز کیا تھی؟"

Newly released footage captures the moment the Titan submersible imploded pic.

twitter.com/wi93RQck4T

— OG SNARK ???? (@SnarkerKing) May 23, 2025

چند لمحوں بعد پر آبدوز سے ایک پیغام موصول ہوا کہ اس نے "دو وزن گرا دیے ہیں"، جو ایک ہنگامی ابھارنے (emergency ascent) کی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس کے بعد رابطہ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ آبدوز کے آخری پیغامات میں شامل تھا: "Yes, lost system and chat settings" اور "all good here" – جو اس وقت بھیجے گئے جب وہ 2,200 میٹر گہرائی میں تھی۔

واقعے کے بعد ایک پانچ دن کی بین الاقوامی تلاش کی گئی، جس کا اختتام 22 جون 2023 کو اس اعلان پر ہوا کہ آبدوز کو "مہلک تباہی" کا سامنا ہوا۔

اووشن گیٹ نے بعد ازاں بیان دیا: "یہ تمام افراد اصل مہم جو تھے، جن کا جذبہ سمندر کے تحفظ کے لیے بے مثال تھا۔"

Breaking news: US Coast Guard releases NEW video showing Titan submersible on ocean floor.

Still can't imagine the horror's of being inside this thing. pic.twitter.com/Ee3YuOf9AC

— HOW THINGS WORK (@HowThingsWork_) September 18, 2024

فرانسیسی ماہر نارگیولے نے 35 بار ٹائی ٹینک کے ملبے کی زیارت کی تھی، جبکہ ہارڈنگ خلا اور ماریانا ٹرنچ کا بھی سفر کر چکے تھے۔ رش کو امید تھی کہ وہ ایک "جدت پسند" کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔


 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری