جون 2023 کا وہ المناک واقعہ جب ٹائٹن نامی آبدوز بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں پھٹ گئی تھی، اب ایک نئی دستاویزی فلم کی شکل میں سامنے آنے والا ہے۔

بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کےلیے تیار ہے۔

یہ وہی المناک حادثہ ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا، جب اوشین گیٹ کمپنی کی ذاتی ملکیت میں بنائی گئی آبدوز سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کے ملبے تک پہنچنے کی مہم کے دوران تباہ ہوگئی۔ اس ہولناک سانحے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں پاکستان کے معروف صنعتکار شہزادہ داؤد اور ان کے نوجوان بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل تھے۔

دستاویزی فلم کا پریمیئر 6 جون کو ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا، جبکہ نیٹ فلکس صارفین اسے 11 جون سے دیکھ سکیں گے۔ اس پراجیکٹ کی ہدایتکاری مارک مونرو نے کی ہے اور اسے معروف ’اسٹوری سنڈیکیٹ‘ ٹیم نے تخلیق کیا ہے، جو اس سے قبل ’ٹیک کیئر آف مایا‘ اور ’گون گرل‘ جیسے کامیاب منصوبوں کا حصہ رہ چکی ہے۔

فلم میں آبدوز تباہی کے اسباب اور اس کے پیچھے موجود محرکات کو انٹرویوز، آڈیو ویژول فوٹیجز اور چشم دید گواہیوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔ خصوصی طور پر اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش کے خواب، خطرات سے کھیلنے کی روش اور شہرت کے پیچھے دیوانگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں کہا گیا کہ ٹائٹن آبدوز کی ناکامی کا وقت معلوم کرنا ممکن تو نہیں تھا، لیکن یہ ریاضیاتی طور پر طے تھا کہ وہ کسی نہ کسی دن ضرور ناکام ہوگی۔ ایک اور تبصرے میں رش کو ’’ذہنی مریض‘‘ تک قرار دیا گیا اور سوال اٹھایا گیا کہ ایک ایسی کمپنی کے مالک کو کون روک سکتا ہے جو خود کو ہر فیصلے سے بالاتر سمجھتا ہو؟

یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ رش کو صرف شہرت درکار تھی، ایک ایسا ایندھن جو اس کی انا کو مسلسل جلاتا رہتا۔ ٹریلر میں رش کی اپنی آواز بھی شامل ہے، جس میں وہ کہتا ہے، ’’مجھے موت کی خواہش نہیں، میں خطرے کو سمجھتا ہوں۔ میری نگرانی میں کوئی نہیں مرے گا‘‘۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی۔

یاد رہے، یہ واقعہ 18 جون 2023 کو اس وقت پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائیوں میں جارہی تھی۔ چار دن بعد، 22 جون کو آبدوز کی تباہی کی تصدیق ہوئی، جس کے ساتھ ہی وہ بین الاقوامی ریسکیو مشن ختم ہوا جو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یہ فلم صرف ایک سانحے کی کہانی نہیں، بلکہ انسانی تجسس، بے قابو خوابوں اور خطرات سے کھیلنے کی قیمت کا وہ آئینہ ہے جس میں ہم سب جھانک سکتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دستاویزی فلم

پڑھیں:

سعد رفیق کی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کی مخالفت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کے اپنی ہی جماعت کے اسپیکر کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے ہلڑ بازی، گالم گلوچ اور نازیبا آوازے کسنے پر پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کر دی اور اب ان کی رکنیت کے خاتمے کےلیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیجا گیا ہے، اسمبلیاں جیسی تیسی
بھی ہیں، اختلاف یا اتفاق کےلیے بنی ہیں، ماردھاڑ اور ہنگامہ آرائی کےلیے نہیں، پی ٹی آئی کے متعارف کردہ گالی کلچر نے پھیل کر خود ان کے اپنے اندر تو بگاڑ پیدا کیا ہی ہے، دوسری جماعتوں کے کلٹ فالورز کو بھی اس افسوسناک کام پر لگا دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مفلوک الحال اور لاغر جمہوریت پر رحم کیا جائے، اپنی پگڑی کسی اور کے ہاتھوں میں نہ جانے دی جائے، ا سپیکر پنجاب اسمبلی ایک مدبر شخص ہیں اور بطور ا سپیکر وہ پی ٹی آئی ممبران کو سہولیات فراہم کرنے پر اندرونی تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہتے ہیں مگر انہیں اپنا مدبرانہ کردار نبھاتے رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بالائی سوات کے ہوٹلوں کا 70 فیصد کاروبار شدید متاثر
  • مریم نوازنے سبیل کےلیے 20 کروڑ کے اشتہارات پھونک دیے
  • کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط
  • حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی 
  • گورنر سندھ کا لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان
  • سعد رفیق کی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کی مخالفت
  • لیاری واقعہ: 27 جانیں نگلنے والے سانحے کے بعد سوالیہ نشانات اور متاثرین کی فریاد
  • وزیراعظم کی ایف بی آر، آئی بی کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں اضافے کی پذیرائی
  • چاہت فتح علی نے اکیڈمی کھول لی، رواں سال فلم ریلیز کرنے کا اعلان
  • ’’ڈرامہ انڈسٹری خواتین کےلیے غیر محفوظ ہے‘‘، ریحام رفیق کا انکشاف