ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے، جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کرنے میدان میں اترا ہے۔ آسٹریلیا نے 2 برس قبل بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
جنوبی افریقی ٹیم حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری کے بعد مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن اور کیگیسو ربادا جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے پیٹ کمینز کی قیادت میں اپنے مکمل تجربہ کار اسکواڈ کے ساتھ شرکت کی ہے، جس میں جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین اور عثمان خواجہ جیسے اسٹارز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
لارڈز کی پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لیے سازگار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی 2 روز فاسٹ بولرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔ موسم سرد رہنے اور بارش کے امکانات کے باعث میچ کا نتیجہ وقت سے قبل سامنے آنے کا امکان بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس چیمپیئن شپ کے دوران جنوبی افریقہ نے صرف 12 میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ آسٹریلیا نے 19 میچز میں 13 کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی کارکردگی ہمیشہ سے قابل فخر رہی ہے، اور باووما کی قیادت میں ٹیم اس بار تاریخ بدلنے کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ آسٹریلیا جنوبی افریقہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ آسٹریلیا جنوبی افریقہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جنوبی افریقہ
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان