عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا۔ پال کپور
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے کہا کہ سینیٹ سے عہدے کی توثیق ہوئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاوں گا۔ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔پال کپور کا مزید کہنا تھا کہ عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا، سینیٹ کی توثیق کے بعد پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پال کپور
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔