عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا: انڈین امریکن پال کپور
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔
واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔
سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزارت آئی ٹی میں ہوئی جہاں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے اہم نکات میں سمارٹ سٹی منصوبے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے پروگرامز اور وسیع تکنیکی اشتراک شامل تھے۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو اجاگر کیا جو معیشت کی ترقی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال پر مبنی ہے ۔(جاری ہے)
چینی سفیر نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں چین کی عملی معاونت اور مہارت کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران مشترکہ منصوبوں، علم کے تبادلے اور ڈیجیٹل معیشت کے اہم شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کو مساوی ترقی کا ذریعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی مفاد پر مبنی ان اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جو پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔