ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔

جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مچل اوون نے 39 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور بگ بیش لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

انہوں نے 11 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل 2014 میں بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کے کریگ سمنز نے بھی 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

ہوبارٹ ہریکنز نے سڈنی تھنڈرز کو فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر مچل اوون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوبارٹ ہریکنز بگ بیش لیگ گیندوں پر

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔

ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔

ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس