2025-07-25@23:00:46 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«جمہوریہ کانگو میں»:

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورانہ کرسکیں کیونکہ اس وقت سیاست کی نہیں داد رسی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دورۂ لیاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    کرسک(نیوز ڈیسک)  یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔ یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور روانڈا کے مابین امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طے پانے والے اس معاہدے میں جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں اور گریٹ لیکس خطے میں میں کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے لیے امن و سلامتی کے طویل مدتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی ترجمان فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوزیہ وہاب نے جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے لئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی شہید کے وژن اور مشن کے پرچار میں انہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی کی ترجمانی بہترین انداز سے کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات پارٹی ورکر کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم ان کی برسی پر ان کی بخشش...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب بلاول پولیٹیکل بات کر رہے ہیں مذاکرات کی بات کر تے ہیں تو پھر یہ جو ایکشن ہو رہا ہے یہ بھی نہیں ہونا چاہیے لیکن جو آپریشن ہو رہا ہے اس میں شاید بلاول صاحب بہت بے بس ہوں گے، ان کے اختیار میں نہیں ہیں کچھ چیزیں جو ہو رہی ہیں، نہ بلوچستان میں ہوں گے نہ سندھ میں ہوں گی اگرچہ سیاسی حکومت موجود ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت سی چیزوں میں ہمارے پرائم منسٹر اور فیڈرل گورنمنٹ بے اختیار ہے، وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا اگر صرف...
    لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
    جمہوریہ کانگو میں کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کانگو (آئی پی ایس )جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سمنوا تلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن...
    جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سُمنوا تُلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے، اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو بغیر شناخت کے دفن کر دیا گیا جبکہ 1500 لاشیں اب بھی مردہ خانوں میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ کانگو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم 23 کی کارروائیاں روانڈا کی دفاعی افواج کی حمایت سے جاری ہیں اور تحریک کے گوما شہر پر قبضے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔کونسل نے اپنی قرارداد میں، جس کی تمام پندرہ ارکان نے تائید کی، فیصلہ کیا کہ ایم 23 فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرے اور گوما، بوکاوو اور ان تمام علاقوں سے دستبردار ہو جائے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلان کردیا۔ برمنگھم کی جامع مسجد میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولے جائیں گے جن کے ذریعے سندھ میں بسنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور ان کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی میں انکی خدمت کیلیے حاضر ہوں۔  انہوں نے مزید...
    اسلام آباد: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں جاری تنازع میں اضافہ کے بعد وہاں پھنسے 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت گوما میں کشیدگی میں اضافے کے دوران تقریباً 150 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ کیگالی میں ہائی کمیشن پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے، اور متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور خوراک کاانتظام کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے...
    کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے فارغ التحصیل طالب علموں سے مجھے بڑی توقعات ہیں ـ زرائع کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے جامعہ ، بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے فارغ التحصیل طالب علموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کی علمی خدمات لائق تحسین ہیں، جامعہ دینی اور عصری علوم کو یکجا کرتے ہوئے طلباء کو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید...
۱