ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے گوردوارہ جنم استھان کے اطراف کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، سی ای او ضلع کونسل عامر اختر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس سمیت رہائشی کمروں کا جائزہ لیا۔انہوں نے گوردوارہ جات کے اطراف میں تیزی سے جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ، ڈی سی نے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام گوردوارہ جات اور جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے ، تمام گوردوارہ جات اور ننکانہ سٹی کے بازاروں کو رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ لائٹنگ سے سجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی رہائش ، کھانے ، سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں ، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے نیشنل لیول کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں پانی کا بحران حل کرلیا
  • کراچی میں پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں،11اکتوبر سے 300فی لیٹر ملے گا
  • پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، انتظامات مکمل کر لیے گئے
  • بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع
  • میں خان صاحب کو بہت پرانے زمانے سے جانتا ہوں، جب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب سے! سنیے ڈمی مبشر لقمان سے
  • بابا گرونانک کا جنم دن، پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سکھوں کی میزبانی کیلئے تیار
  • نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی لاقانونیت عروج پر
  • ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 671 رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
  • ڈی سی مٹیاری کا اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ