2025-05-05@18:53:39 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«ساتھی اداکار کی»:
بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ مذاق اور پرینک کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ کبھی کبھی چھوٹا سا مذاق بھی کسی کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ کچھ پرینک ایسے ہوتے ہیں جسے سچ جان کر لوگ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں۔ اجے دیوگن کی زندگی میں ہونے والے ایک واقعے نے ایسا ہی ہولناک منظر پیدا کردیا تھا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آج بھی کانپ جاتے ہیں۔ اداکار اجے دیوگن نے اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ شوٹنگ کرنے والے ایک ساتھی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی...
مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پرادیومن کی جگہ لینے والے اداکار پرتھ سمتھان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار ’اے سی پی انشومن‘ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ادکار چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈرامے کے دیگر کردار انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس مشہور شو کا حصہ بننے کا تصور نہیں کرتے تھے۔ View this...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شانتی پریا، جو اکشے کمار کے ساتھ ان کی پہلی فلم ’’سوگندھ‘‘ میں کام کرچکی ہیں، نے معاشرے کے بنائے ہوئے خوبصورتی کے پیمانوں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے بال منڈوا لیے۔ شانتی پریا نے اپنی بالوں سے محروم نئی شکل کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بیج رنگ کے سوٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر سدھارتھ رے کا کوٹ پہنا ہوا تھا، جو 2004 میں انتقال کرگئے تھے۔ شانتی نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’میں نے حال ہی میں اپنے بال منڈوائے ہیں، اور یہ تجربہ واقعی کچھ انوکھا رہا۔ عورت ہونے کے ناتے ہم اکثر زندگی میں خود...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اس دوران میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے اپنی جیون ساتھی کی اہم خصوصیات بتائیں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے جیون ساتھی کی صحبت اچھی ہو انسان کے ساتھ تعلق تب تک قائم رہ سکتا ہے جب دونوں کے درمیان اچھا دوستانہ رشتہ ہو اور بات چیت کے لیے اچھے موضوعات ہوں انہوں نے مزید کہا کہ وقتی...
بالی ووڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شریا گپتا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ شریا گپتا نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ میں میڈیکل انٹرن کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آئے کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربے کا انکشاف کیا ہے۔ چنئی میں پلی بڑھی شریا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فلمی صنعت میں کوئی سفارشی رابطے نہیں تھے، اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے انٹرویو میں شریا نے بتایا ’’میں نے چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ...
بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سنیل گروور اپنے مشہور کردار ’گتھی‘ اور ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ کے باعث بے حد مقبول ہوئے، لیکن 2018 میں ایک جھگڑے کے بعد انہوں نے کپل کا شو چھوڑ دیا۔ یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب کپل اور سنیل آسٹریلیا سے واپس آرہے تھے اور دورانِ پرواز ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سنیل گروور نے شو کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ تاہم، 6 سال بعد دونوں نیٹ فلکس کے "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیل کے جانے کے بعد کپل کے شو کی مقبولیت میں کمی آئی، جس سے...
کراچی: اپنے ساتھی اداکار امیرگیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماورا کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنے نکاح اور شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ عام عروسی لباس پہنا۔ اس کے علاوہ ماورا حسین نے امیر گیلانی کی شادی کا دوپٹہ پہنا اور پچاس سال پہلے دادی کی شادی میں پہنا جانے والا زیور پہنا۔ اس دلچسپ انکشاف کے بعد مداح ماورا حسین کی سادگی اور اُن کی خاندانی روایات کا پاس رکھنے کی تعریف کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
90ءکی دہائی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی زندگی میں موجود ایک قریبی شخص کا انکشاف کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔ اداکارہ منیشا کوئرالہ ان دنوں اپنے بیانات کے سبب موضوع بحث بنی ہوئی ہیں کبھی انہیں انڈسٹری میں دوہرے معیار پر لب کشائی کرتے دیکھا گیا تو کبھی وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرکے سب کی توجہ حاصل کرتی نظر آئیں۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے دوران گفتگو یہ انکشاف بھی کرڈالا کہ انکی زندگی میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو انکے دل کے بے حد قریب ہے۔ وہ اداکارہ جو اپنی پرسنل لائف کو نجی رکھنا پسند کرتی تھیں انہوں نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کی سب...