سی آئی ڈی میں نئے اے سی پی کی انٹری، ساتھی کرداروں کا ردعمل کیسا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پرادیومن کی جگہ لینے والے اداکار پرتھ سمتھان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار ’اے سی پی انشومن‘ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اداکار نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ادکار چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈرامے کے دیگر کردار انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس مشہور شو کا حصہ بننے کا تصور نہیں کرتے تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by Parth Samthaan (@the_parthsamthaan)
اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، ’سب سے مشہور، پسندیدہ اور سب سے طویل چلنے والا شو سی آئی ڈی شو ہمیشہ ہمارے بچپن اور بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ اس کے تمام مشہور ڈائیلاگ اور افسران (اے سی پی پرادیومن، دیا اور ابھجیت) لیجنڈز بن گئے ہیں۔ اور اس کا حصہ بننا میری خوش قسمتی ہے‘۔
اداکار نے مزید کہا، ’5 سال بعد ٹی وی پر واپسی کرتے ہوئے، ایمانداری سے کہوں تو سی آئی ڈی وہ شو تھا جس کا میں کبھی حصہ نہیں بننا چاہتا تھا، لیکن پھر، یہی ہے زندگی۔ ہمیشہ غیر متوقع اور پراسرار، اور میں ہمیشہ اپنے لیے غیر منظم راستہ اختیار کرتا ہوں، ’کیسی یہ یاریاں‘ اور ’کسوٹی زندگی کی‘۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟
انہوں نے آخر میں کہا کہ آئیے اس خوبصورت سفر کا آغاز کرتے ہیں اور کچھ کیسز حل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکار نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ سی آئی ڈی میں شمولیت کی پیشکش ان کے لیے غیر متوقع تھی اور انہوں نے ابتدائی طور پر اسے مسترد کر دیا تھا کیونکہ وہ اتنے بڑے کردار کے لیے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ عجیب لگا کہ سینئر اداکار جیسے دایانند شیٹی اور ادیتہ شرواستاو انہیں ’سر‘ کہہ کر پکاریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین ڈرامے اے سی پی پرادیومن سی آئی ڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین ڈرامے اے سی پی پرادیومن سی ا ئی ڈی سی آئی ڈی انہوں نے اے سی پی ڈی میں
پڑھیں:
بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے
معروف اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھارتیوں سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے نفرت نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
ناصر چنیوٹی کا کہنا تھا کہ دلجیت دوسانجھ بادشاہ ہے جب کوئی اپنے ملک کے بادشاہ کو برا کہے تو یہ اچھی بات نہیں ہے، وہ نفرت نہیں تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا دلجیت نے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے جب ہم نے یہ فلم بنائی تب تک پہلگام والا واقعہ نہیں ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو کہا کہ آپ دلجیت کو کیسے ٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ تو آپ کا اپنا فنکار ہے آپ کا بھائی ہے اس سے محبت کریں۔ دلجیت دوسانجھ نے پنجابی ثقافت کو دنیا بھر میں جس انداز سے روشناس کرایا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔ وہ ایک سچا سردار ہے
اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کی موجودگی نے ثابت کیا ہے کہ فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ وہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور ہم اس کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں ’سردار جی 3‘، دلجیت دوسانجھ اور ہمیں بہت پیار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھارتی پروڈیوسر کے ساتھ کام نہیں کیا ہے بلکہ دلجیت دوسانجھ، گپی گریوال، امریندر گل اور امی ورک جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ فلمیں کی ہیں۔ جو نہ صرف سپر اسٹارز ہیں بلکہ بھائیوں جیسے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے
واضح رہے کہ مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی نےحال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔
پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ‘سردار جی 3’ نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے لیکن بھارت میں یہ فلم ریلیز نہیں کی گئی۔
یہ فلم جسے 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا دلجیت دوسانجھ کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بن کر سامنے آ رہی ہے۔ تاہم اس کی ریلیز کو بھارت میں روک دیا گیا ہے جس کی وجہ فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر