اداکارہ حمیرہ اصغر کی اچانک موت اور گھر سے ایک ماہ پرانی لاش ملنے پر شوبز انڈسٹری میں افسوس اور دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کی ساتھی اداکارہ امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موجود دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ امر خان نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو اولین ترجیح دیں، خود پر مہربان رہیں اور ضرورت پڑنے پر مدد لینے سے نہ گھبرائیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی سوشل میڈیا پر حمیرا کی افسوسناک موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ساتھی فنکار ذہنی دباؤ یا کسی مشکل میں مبتلا ہے تو وہ ضرور بات کریں۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ سننے، سمجھنے اور بغیر کسی ججمنٹ کے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماورا نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فنکار ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ایک مضبوط کمیونٹی کے طور پر اُبھریں۔

شوبز شخصیات کے ان بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں ذہنی صحت کے حوالے سے بات چیت کی فوری اور شدید ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اب سے ایک کچھ دن قبل پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کی بھی ان کے فلیٹ دو 2 ہفتہ پُرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر انڈسٹری حیران اور دکھ میں مبتلا تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

جس انڈسٹری کی وجہ سے والدین نے عاق کیا وہی انڈسٹری حمیرا کی تدفین کرے گی؛ یاسر حسین

اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی اور ان کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو نصیحت کرنا نہیں چاہتی۔

اداکارہ نے اپیل کی کہ اپنے گھر والوں، ہمسایوں اور دوستوں سے رابطے میں رہا کریں۔

جب مجھے حمیرا کے انتقال کا پتا چلا تو بہت دکھ ہوا لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ اس کے گھر والے لاش وصول نہیں کررہے تو میں سکتے میں آگئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آخر اس لڑکی نے ایسا کیا گناہ کردیا تھا۔ 

سونیا نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے کفن دفن کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں۔

اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سونیا حسین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے میں بھی حاضر ہوں۔ 

یاسر حسین نے کہا کہ جس انڈسٹری کی وجہ سے مرحومہ کے گھر والوں نے انھیں عاق کیا وہی انڈسٹری حاضر ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اداکارہ حمیرا کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

سندھ کے وزیر ثقافت نے بھی اپنے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر علی نماز جنازہ اور تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ والد اور بھائی کی جانب سے لاش وصول نہ کرنے پر سب سے پہلے سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں حمیرا کے بہنوئی نے بھی لاش کی وصولی کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن پولیس نے کا مؤقف تھا کہ آپ ان کے والد اور بھائی کو راضی کریں۔

جس کے بعد حمیرا کے بھائی اور بہنوئی لاش وصول کرنے لاہور سے کراچی پہنچ گئے تاہم ابھی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری فون کال اور سوشل میڈیا 9 ماہ قبل کی ہیں اور گھر پر کھانے پینے کے سامان کی ایکسپائری بھی ستمبر 2024 کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہم انکشاف کے ساتھ سامنے آگئی
  • جس انڈسٹری کی وجہ سے والدین نے عاق کیا وہی انڈسٹری حمیرا کی تدفین کرے گی؛ یاسر حسین
  • متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار
  • اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے واقع ہوئی؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • حمیرا اصغر کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے: امر خان
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد نے لاش لینے سے انکارکردیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل