کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی: دونوں کو کتنا مالی نقصان ہوا؟ ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ سنیل گروور اپنے مشہور کردار ’گتھی‘ اور ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ کے باعث بے حد مقبول ہوئے، لیکن 2018 میں ایک جھگڑے کے بعد انہوں نے کپل کا شو چھوڑ دیا۔
یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب کپل اور سنیل آسٹریلیا سے واپس آرہے تھے اور دورانِ پرواز ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد سنیل گروور نے شو کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ تاہم، 6 سال بعد دونوں نیٹ فلکس کے "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے۔
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیل کے جانے کے بعد کپل کے شو کی مقبولیت میں کمی آئی، جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم، شو کے ایک اہم رکن راجیو ٹھاکر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کپل اور سنیل دونوں نے ایک دوسرے کے بغیر بھی کامیابیاں سمیٹیں اور کسی کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔
راجیو ٹھاکر نے مزید کہا کہ پیسہ کسی کو بھی ساتھ کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے، لیکن اگر آپ سیٹ پر جائیں تو دیکھیں گے کہ کپل اور سنیل حقیقی طور پر ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کپل شرما اور سنیل گروور کی یہ نئی شراکت داری مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ دونوں کی جوڑی ہمیشہ ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مستقبل میں یہ ساتھ برقرار رہتا ہے یا نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور سنیل
پڑھیں:
ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف
اسلام آباد:ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔