جب اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھالی تھیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ مذاق اور پرینک کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
کبھی کبھی چھوٹا سا مذاق بھی کسی کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ کچھ پرینک ایسے ہوتے ہیں جسے سچ جان کر لوگ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں۔
اجے دیوگن کی زندگی میں ہونے والے ایک واقعے نے ایسا ہی ہولناک منظر پیدا کردیا تھا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آج بھی کانپ جاتے ہیں۔
اداکار اجے دیوگن نے اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ شوٹنگ کرنے والے ایک ساتھی اداکار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔
اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ساتھی اداکار کی نوبیاہتا جب بھی سیٹ پر ملنے آتیں تو میں کہتا کہ آپ کے پتی کا کسی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔
اداکار اجے دیوگن نے بتایا کہ جس پر اُن خاتون نے کہا کہ مجھے آپ کی مذاق اور پرینک کرنے کی عادت کا پتا ہے۔
اجے دیوگن نے کہا کہ میں مسلسل مذاقاً اکساتا رہا کہ ہماری شوٹنگ رات میں ختم ہوجاتی ہے اور میں 10 بجے اپنے کمرے میں آجاتا ہوں لیکن آپ کے شوہر شوٹنگ کا بہانہ کرکے کسی اور سے ملنے جاتے ہیں۔
اداکار کے بقول میرے بار بار کہنے پر انھیں یقین آگیا اور ایک دن ہمیں اطلاع ملی کہ اُن خاتون نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ہے اور اسپتال میں ہیں۔
اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے اُن خاتون کی زندگی بچالی جس کے بعد میری بھی جان میں جان آئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ساتھی اداکار کی اجے دیوگن نے
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
لاہور:گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔