2025-06-25@16:16:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«لاکھ ڈالر سے بڑھ کر»:
پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ...
پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔تفصیلات کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات...
کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 15 ارب 48 کروڑ26 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 15 ارب 61 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ سرکاری ذخائر 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 6 لاکھ ڈالرکی تیزی سے 5 ارب 15 کروڑ1 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلیٹی کے تحت...
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق 9 مئی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد مرکزی بینک کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کا انتظار ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنگ جیسی صورتحال کے باوجود شرح تبادلہ معمول پر رہی، ڈالر 9 پیسے اضافے سے 281.06 روپے کا ہوگیا، جو 30 اپریل کو 280.97 روپے تھا۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.251 ارب ڈالر ہیں، جن میں سے 5.037 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 34.37 فیصد بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال قبل 6.301 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات ہیں اس پیش رفت کے باوجود علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ امریکہ اور چین کے ایک دوسرے پر ٹیرف اور عالمی منڈیوں میں شدید مندی سے ان کی روزمرہ زندگی کیسے متاثر ہو گی۔ یہ سمجھنے کے لیے ہم سمارٹ فون کمپنی ایپل کے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی مثال لے سکتے ہیں جو ماہرین کی رائے میں کافی مہنگا ہو سکتا ہے۔ تجارتی ٹیکس یعنی ٹیرف کا تعلق مصنوعات ہے، نہ کہ سروسز سے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیے ہیں۔ تاہم آئی فون جیسی کئی امریکی مصنوعات بھی چین میں تیار کی جاتی ہیں۔ اس درآمدی ٹیکس کو عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا دھچکا...
کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 119,000 کی سطح عبور کر گیا تاہم اس کے انڈیکس 118,769.77 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 46.38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعرات کو اہم شعبوں، بشمول تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں سٹاکس جو مثبت زون میں رہے۔ ماہرین کے مطابق خریداری توانائی کے شعبے میں کیش فلو کی بہتری اور ممکنہ آئی ایم...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی سما نے آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 1179 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 242 روپے...
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 751 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس سے قبل سونے کی ریکارڈ قیمت 30 اکتوبر 2024 کو 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے تھی۔