کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 119,000 کی سطح عبور کر گیا تاہم اس کے انڈیکس 118,769.77 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 46.
38
فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعرات کو اہم شعبوں، بشمول تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں سٹاکس جو مثبت زون میں رہے۔ ماہرین کے مطابق خریداری توانائی کے شعبے میں کیش فلو کی بہتری اور ممکنہ آئی ایم ایف معاہدے کی توقع کی بنا پر دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ مین جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس 795پوائنٹس اضافے سے 118,769پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح 36 پوائنتس بڑھ کر کے ایس ای 30 انڈیکس 36ہزار 532 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 73ہزار 25 پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار 626 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ دوسری طرف سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کو فی تولہ سونا مزید1800روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 20ہزار 800 روپے پر جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12
ڈالر بڑھ کر 3050 ڈالر پر جا پہنچا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں 7 پیسے کمی سے ڈالر کی قدر 280.23 روپے ہو گئی تاہم 1پیسے بڑھ کر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.07 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 83 پیسے کم ہو کر 307.44 روپے پر آ گئی جبکہ 3 پیسے کمی سے برطانوی پونڈ 366.53 روپے ہو گیا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح کمرشل بنکوں کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی حد پر پہنچ گئے۔ ادھروفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کردی۔ سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی۔ پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 10 بی پی ایس اضافے کے بعد 13.68 فیصد ہوگئی۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 70 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 9.74 فیصد سے 10.44 فیصد ہوگئی۔ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی ہے اور اب اس پر 11.5 فیصد کے مقابلے میں 10.5 فیصد ریٹرن دیا جائے گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
جمعرات کو
لاکھ ڈالر
کے ایس ای
سے بڑھ کر
بی پی ایس
کے مطابق
ڈالر کی
اکاو نٹ
کی شرح
کے بعد
پڑھیں:
دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بنگلہ دیش کے مینوفیکچرنگ، ویسٹ مینیجمنٹ، انرجی، بینکنگ اور خاص طور پر کاکس بازار کے ریزورٹ ڈسٹرکٹ سمیت سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے قطری دارالحکومت میں کئی ممتاز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی ہیں، جن کا مقصد ملک کے چند اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر نے کہا کہ عبوری حکومت کا مقصد بنگلہ دیش کو ایک مینوفیکچرنگ اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا ہے، جس میں ہر قسم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
محمد یونس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت خطے میں سرمایہ کاری کے سب سے پرکشش ماحول میں سے ایک پیش کر رہی ہے، ’ہم دنیا میں ایک اعلی مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:
اس اجلاس میں مالدیپ کے سابق نائب وزیر اعظم، ملائیشیا کے شاہی خاندان کے رکن، ملائیشیا کے سابق وزیر، قطری شاہی خاندان کے ایک رکن، اعلیٰ بینکرز اور متعدد امیر مگر غیر مقیم بنگلہ دیشی جیسی قابل ذکر شخصیات شامل تھیں۔
سرمایہ کاروں نے مینوفیکچرنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی، بینکنگ اور خاص طور پر کاکس بازار کے ریزورٹ ڈسٹرکٹ میں سیاحت جیسے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:
چیف ایڈوائزر نے سرمایہ کاروں کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ترغیب دی، ملاقات میں مشیر خارجہ توحید حسین اور سینیئر سیکریٹری لامیا مرشد بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف ایڈوائزر ریزورٹ ڈسٹرکٹ مینوفیکچرنگ ویسٹ مینیجمنٹ