اسلام آباد‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان -امریکہ تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔  اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، دیگر تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ اسی طرح ٹی شرٹس کی برآمدات 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں اور جرسیز، پلوورز اور کارڈیگنز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔علاوہ ازیں جرابوں (ہوزری) کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ نٹ والے مردانہ شرٹس کی برآمدات 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں جب کہ خواتین کے سوٹ، جیکٹس اور ڈریسز کی برآمدات 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ ذرائع کے مطابق درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا سے کپاس کی درآمدات 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ لوہے اور سٹیل کے سکریپ کی درآمدات 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سویابین کی درآمدات 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ کوئلے کی درآمدات 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئیں جب کہ کیمیکل ووڈ پلپ کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔ اسی طرح ٹربو جیٹ اور گیس ٹربائن کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر رہیں۔ آٹو میٹک ڈیٹا پروسیسنگ مشینوں کی درآمدات 4 کروڑ ڈالر رہیں۔ پٹرولیم آئل (نہ کہ خام تیل) کی درآمدات 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں اور میڈیکل آلات کی درآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ علاوہ ازیں میوہ جات (Nuts) کی درآمدات 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔ دوسری طرف امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا امریکی کمپنیوں کے لیے ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائٹ ہائوس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے فناشل ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں کہا ہے کہ بھارت کی روسی خام تیل کی خریداری ماسکو کو یوکرائن جنگ میں مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو روس سے خام تیل خریدنا بند کرنا ہو گا۔ نیوارو نے کہاکہ  بھارت اب روس اور چین دونوں کے قریب ہو رہا ہے، اگر بھارت چاہتا ہے کہ اسے امریکہ کا سٹریٹجک پارٹنر سمجھا جائے تو اسے اس کے مطابق برتائو کرنا ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کروڑ 80 لاکھ ڈالر کروڑ 60 لاکھ ڈالر لاکھ ڈالر رہیں لاکھ ڈالر تک کی درا مدات 3 کی برا مدات کے مطابق

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی