2025-08-06@14:22:58 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«معلومات نہیں لی جائے گی جو»:

    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
    لاہور: لاہور گزشتہ ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار ہے، لیکن ہر آنے والی حکومت سبز انقلاب کے دعوے تو کرتی ہے مگر عملی اقدامات میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں لاتی۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، حال ہی میں تشکیل دی گئی ماحولیاتی تحفظ فورس نے مثال قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، مگر یہ کوشش بھی حقیقت کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ شہر میں زیادہ تر نجی اور تجارتی گاڑیاں اب بھی پیٹرول پر چل رہی ہیں اور ان کے اخراج کی نگرانی کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کی جانب سے متعارف کی گئی نئی حکمتِ عملی کے تحت 25 ہائبرڈ گاڑیاں خریدی گئی ہیں، جن پر...
    ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
    لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
۱