2025-06-03@08:50:02 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی»:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلیے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔ پی اے اے انتظامیہ نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کے لئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا...
فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی انخلا کی پہلی مشق منعقد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ہنگامی انخلا کی مشق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں منعقد کی گئی۔ مشق کی قیادت چیف فائر اینڈ ریسکیو افسر نے کی۔ انہوں نے ایمرجنسی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ مشق میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ائیرلائن، اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ مشترکہ کوشش کا مقصد ایئرپورٹ کی ایمرجنسی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا اور ممکنہ بحرانی حالات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے عملے کو تیار کرنا تھا۔ مشق میں حقیقی زندگی میں ایمرجنسی منظرنامے کی نقل کی گئی۔ شرکاء نے ایواکوئیشن پروٹوکول، مواصلاتی حکمت عملی، اور مختلف ٹیموں کے...
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ قومی ائرلائن کی نئے گوادر ائرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کیلیے روانہ ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ بین الاقوامی پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر گوادر ائر پورٹ پر پی آئیاے کے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کیلیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کیلیے متحرک ہے۔
گوادر کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ اور پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این جی آئی اے پی) چین-پاکستان اقتصادی علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر جدید ہے جس میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے بوئنگ 747 اور ائیربس اے 380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔ اس میں جدید ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز بھی موجود ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع گوادر،...
سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...