گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہمیت کے پیش نظر بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلیے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔ پی اے اے انتظامیہ نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کے لئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل پلان تیار
پڑھیں:
گوادر : جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ سے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن ، مولانا لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-11-19