2025-11-03@22:12:43 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«پاکستان اور اٹلی کے»:
ویب ڈیسک: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
اسلام آباد: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں، جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں بھی نادرا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔ ...
پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم...
پاکستان اور اٹلی کے درمیان زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے اشتراک طے پا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت پاکستان اور اٹلی کے اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پراجیکٹ کی پہلی سالانہ رپورٹ اور دوسرے سال کے لیے مجوزہ ورک پلان کی منظوری دی گئی، جبکہ مالی و انتظامی امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں زیتون ویلیو چین پالیسی 2024 تا 2030 کے مسودے اور اس کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی ۔ اٹلی...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل
اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پاسپورٹ اور رقم چوری کے واقعے کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ہے۔عدالت نے یہ معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا اٹلی کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کے قومی دن کی پرمسرت تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، عطا اللہ تارڑ نے کہا حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عطا اللہ تارڑ نے کہا پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھرپور تاریخ ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے عطا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور اور قابل فخر تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی...
بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک...
اسحاق ڈار—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اٹلی کو اعتماد میں لیا۔شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے ہم منصب کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور...
اٹلی کے وزیر داخلہ کا بھارتی جارحیت میں 26 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سےتعزیت
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
راولپنڈی: پاکستان اور اٹلی نے سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر اٹلی میں ہیں،چییرمین چیف آف جنرل سٹاف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیدو کروسیٹو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لوسیانو پورٹولانو، اطالوی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کارمائن میزیلو اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلو گوالدارونی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو...