بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز

اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک سے بھی جنگی میدان میں مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے ہندوستان کو اب سمجھنا ہوگا کہ ایٹمی قوت کے حامل، ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والی بہادر افواج اور شہادت کے جذبے سے سرشار عوام کے ہوتے ہوے پاکستان سے جنگی میدان میں کامیابی ممکن نہیں ہے، عالمی دنیا جنگی جرائم میں ملوث مودی سرکار کو پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کے لیے زور دے، بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کے لئے خطرناک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنگی جنون

پڑھیں:

ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سےکہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن مکمل ہم نے کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں شاہ لطیف ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ماننے والے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سےکہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی لیکن مکمل ہم نے کی،  پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی جواب دیا، مودی کو بتانا چاہیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹتے، ہم جھکتے نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا جو اعلان بھارت نے کیا ہے، یہ اس خطے کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، جب بھی ایسی صورتحال ہوئی تو یہاں کے عوام سندھو کو بچانے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سفارتی مشن کے دوران پوری دنیا میں مودی کے سندھو پر حملے کے بارے میں آگاہ کیا ہے، ہم نے ہر جگہ امن کی بات کی، لیکن بھارت جنگ چاہتا ہے، ہم نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا، ہم نے اب بھی مودی کے خلاف آواز اُٹھانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاظ پر بھارت کو شکست دی اور ہمارے ملک کے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراراداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے، اسد الدین اویسی
  • صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد
  • بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش
  • سندھ حکومت کا آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مردوں کو نس بندی کی سہولت دینے کا فیصلہ
  • پاکستان کو پہاڑی سیاحت کے فروغ کے لیے مضبوط منصوبے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • ہمارے ہر صوبے کے شہری بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • ایشیا کپ کیلئے بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی