شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔
کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مظفرگڑھ: 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد
—فائل فوٹومظفرگڑھ میں چوک قریشی شاہ جمال روڈ پر کارروائی کر کے 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد کر لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دودھ میں کیمیکلز کے علاوہ ویجیٹیبل آئل اور دیگر مضر صحت اجزاء شامل تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دودھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی نے...
انہوں نے کہا کہ مضر صحت 11 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تھانہ قریشی میں 6 ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔