کیا چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے فراہم کرنے جارہاہے؟اس اطلاع نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں۔

پاک چین دفاعی تعاون کی اعلیٰ مثال حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی طیاروں نے فرانسیسی رافیل ودیگر طیاروں کوخاک چٹادی تھی۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے دینے والاہے۔یہ خبرعین اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اوربھارت کے درمیان امریکی مداخلت پر سیز فائر ہوچکا اور آنے والے دنوں میں ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پرپہنچنے والے ہیں۔چینی نشریاتی ادارے نے پاکستان اور چین کے درمیان جے 35 ففتھ جنریشن  طیاروں کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی اطلاع دی ہے۔جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے حوالے سے چینی نشریاتی ادارے نے اپنے ایکس اکائونٹس پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے ۔

????BREAKING: Chinese J-35 will be added to the fleet of Pakistan Air Force pic.

twitter.com/M6APgiWihh

— The Daily CPEC (@TheDailyCPEC) May 11, 2025

معاہدہ ہوگیا تو پاکستان واحد ملک ہوگا.جس کے پاس یہ طیارے ہونگے.معاہدہ طے پاگیا تو پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا. جس کے پاس یہ  طیارے ہوں گے۔اس سے پہلے یہ طیارے صرف ان ممالک کے پاس ہیں جو اس کو بناتے ہیں۔ امریکا، چین  اور  روس  یہ طیارے بنانے والے ممالک میں شامل ہیں.پاکستان بھی عنقریب اس فہرست میں شامل ہونے والاہے جن کے پاس یہ طیارے ہونگے ۔ماہرین کا کہناہے کہ جدید طیاروں کی حوالگی کے معاہدے کی اطلاع بھارت کے لئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کیونکہ حالیہ فضائی محاذ میں پاکستان پہلے ہی اپنی برتری ثابت کرچکاہے۔ساتھ یہ خبر خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے امریکا نے حالیہ تنائو میں کمی کےلئے کردار کیا .تاکہ اس کااثر خطے میں برقرار رہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یہ طیارے کے پاس

پڑھیں:

جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے و ڈرون طیاروں کے متعدد حملے

جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا نامی قصبوں کے درمیان واقع علاقے پر بھی متعدد حملے کئے گئے۔ اس بارے لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النبطیہ نامی علاقے کے قصبے میفدون پر اسرائیلی ڈرون طیاروں کے حملے میں 1 شامی شہری زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سربراہ بھارتی فضائیہ کا مضحکہ خیز بیان، بھارت کی مزید جگ ہنسائی
  • بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
  • امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
  • انڈین ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ؛ بھارتی تجزیہ کار نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا
  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
  •  پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعو ے پرچین کاسخت ردعمل
  • فیک کاونٹرز اور خواتین کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنا۔۔۔ بھارت کی اخلاقی شکست
  • جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے و ڈرون طیاروں کے متعدد حملے
  • چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا