اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف امریکی دفاعی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا کہ بھارت کی عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر اس کا پلڑا بھاری رہے گا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے، جنہیں بھارت نے اپنی فضائی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کامیابی کے باقاعدہ دعوے کیے گئے، جن کی بھارتی فوج یا حکومت نے کوئی تردید نہیں کی، جو بھارت کی دفاعی پوزیشن کو مشکوک بناتا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ مغربی دنیا کے لیے بھی چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی طاقت کا ایک عملی پیغام تھی، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ چینی ہتھیار جدید اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد:

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔

https://x.com/KhawajaMAsif/status/1971354823527174384?t=AEkT3m5WP6LVY9QAySq3NA&s=08

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات اوول آفس میں ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

سرکاری سطح پر ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، دفاعی تعاون اور معاشی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی گالفر کی بہترین کھیل کا مظاہرہ، سری لنکن امیچور ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • پاکستان پوری اُمت مسلمہ کیلیے باعث فخر ہے ،فاروق حیدر
  • بھارت نے ’اڑتے تابوت‘ MiG-21 لڑاکا طیاروں کو 63 برس بعد ریٹائر کردیا
  • صدر آصف علی زرداری نے چین میں جدید جے 35 لڑاکا طیارے اور ڈرونز پر بریفنگ لی
  • پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
  • بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی
  • ٹرمپ کے کوٹ پر ’لڑاکا طیارے کی پن‘، کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟
  • امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کر دی
  • بھارتی فضائیہ نے قدیم ترین لڑاکا طیارے مگ-21 کو الوداع کہہ دیا
  • پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا